بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

ایرانی جنرل کی ہلاکت سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ، بی بی سی

Iqra Khan Iqra Khan
227 Views 0 2 مہینے
ایرانی جنرل کی ہلاکت سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ، بی بی سی
CNN
Posted at 3 جنوری-2020

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے عالمی جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خدشات میں اضافہ ہو جائے گا اور ایران، امریکا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

دنیا بھر میں اس وقت سوشل میڈیا پر اسی موضوع پر بحث کی جارہی ہے اور اس سے متعلق کئی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

حملے کے بعد ایران نے امریکا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حملے کا بدلا ضرور لے گا اور اپنے اس اقدام کا امریکا خود ذمہ دار ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے کہا کہ آج امریکا اور اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان کو کمانڈر قاسم کی ہلاکت پر سخت ردعمل کا سامنا کرنے پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہم غم کی حالت میں ہیں لیکن امریکا سے بدلہ لینے کا عزم مضبوط ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی وقتی خوشی بہت جلد غم میں بدل جائے گی۔

بی بی سی کے مطابق عراقی شیعہ رہنما اور مہدی ملیشیا کے سربراہ مقتدیٰ الصدر کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم پر حملہ جہاد پر حملہ کرنے کے مترادف ہے لیکن یہ حملہ ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتا۔

لبنانی گروہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا امریکی حملے کے حوالے سے کہنا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دینا دنیا بھر کے جنگجووں کا فرض ہے۔

امریکی حملے کے اثرات عالمی منڈی میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

4 گھنٹے
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

4 گھنٹے
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

نئی دہلی فسادات میں 20 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کی فوج بلانے کی…

بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں 20 افراد ہلاک…

38 منٹ
نئی دہلی فسادات میں 20 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کی فوج بلانے کی درخواست

نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کاجامع مسجد پر دھاوا

نئی دہلی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اشوک نگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد پر دھاوا…

14 گھنٹے
نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کاجامع مسجد پر دھاوا

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

4 گھنٹے
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

4 گھنٹے
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

4 گھنٹے
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

3 گھنٹے
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے