بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-July-2020

امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

Iqra Khan Iqra Khan
86 Views 0 1 مہینہ
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا
iRadioPhilly، ٖFree Press
Posted at 2 جون-2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد پورے امریکا میں پھیلے ہوئے فسادات سے نمٹنے کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جارج فلائیڈ کے 25 مئی کو قتل کے بعد امریکا میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گیا، جس کا آغاز مینیپولیس سے ہوا، جہاں سیاہ ام کا قتل کیا گیا تھا۔

فسادات میں مظاہرین نے دکانوں پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ پولیس کے املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ مختلف شہروں میں پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔

صدر ٹرمپ نے مظاہرین پر قابو نہ پانے پر ریاستی گورنرز پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے مبینہ طور پر ان سے نظم و ضبط کی بحالی کے لئے صورتحال پر غلبہ پانے کو بھی کہا۔

امریکی ریاست ہیوسٹن کے پولیس چیف آرٹ آسیویڈو نے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کی۔

آسیویڈو نے کہا کہ وہ اس ملک کے تمام پولیس سربراہوں کی طرف سے بات کر رہے ہیں۔ اگر امریکی صدر کے پاس کہنے کے لئے کچھ معیاری نہیں ہے تو وہ اپنا منہ بند رکھیں۔

صدر ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ وہ مردوں اور خواتین کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ یہ غلبہ پانے کا نہیں بلکہ دل و دماغ جیتنے کا معاملہ ہے۔ ہم نادانی نہیں کرنا چاہتے، ایسانہیں کر سکتے کہ معمول کی بحالی کیلئے جو کام کر رہے ہیں اسے بھی برباد کردیں۔

ہیوسٹن کے پولیس چیف نے مزید کہا کہ اگر آپ کے پاس کچھ کہنے کیلئے نہیں ہے تو چپ رہو۔ ہمیں ابھی قیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کی اداکاری کرنے والے مقبول ریئلٹی شو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپرنٹس نہیں ہے۔

پولیس چیف نے نومبر کے انتخابات کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دانشمندی کے ساتھ ووٹ ڈالنے کی بھی ترغیب دی جس میں صدر ٹرمپ کو ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فلائیڈ کے قتل اور اس کے بعد منیپولیس میں ہونے والے مظاہروں کا الزام بائیں بازو کےگروپ انتفا پر لگا دیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدرنے انتفا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بائیں بازو کے گروپ نے پرامن احتجاجی مظاہرےکو ہائی جیک کیا۔

متعلقہ خبریں

لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

چین اور بھارت کے درمیان ہمالیہ ریجن میں لداخ کے علاقوں میں سرحدی کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر…

7 گھنٹے
لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کمسن نواسے کے سامنے نانا کا…

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی جہاں قابض فوج نے 60 سالہ شخص…

3 دن
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کمسن نواسے کے سامنے نانا کا قتل

ماسک پہننے کی تاکید پر سرکاری افسر کا معذور خاتون پر تشدد

بھارت میں معذور ساتھی خاتون کی جانب سے دفتر میں ماسک پہننے کی تاکید کرنے پر ڈپٹی مینیجر…

4 دن
ماسک پہننے کی تاکید پر سرکاری افسر کا معذور خاتون پر تشدد

بھارت نے ٹک ٹاک 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی

بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کی وزارت نے 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس میں…

5 دن
بھارت نے ٹک ٹاک 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی

تازہ ترین

یورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے…

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے…

3 گھنٹے
جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے کی رینکنگ میں کمی کرaیورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے نقصان کا خدشہ دی گئی

ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن…

5 گھنٹے
ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

6 گھنٹے
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی…

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرپرسن نوشین امجد کو عہدے سے ہٹا…

6 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی نئے چیئرمین تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے