بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

امریکا میں 12 اپریل تک حالات نارمل ہو جائیں گے، امریکی صدر

Iqra Khan Iqra Khan
57 Views 0 2 ہفتے
امریکا میں 12 اپریل تک حالات نارمل ہو جائیں گے، امریکی صدر
BBC
Posted at 25 مارچ-2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے حالات 12 اپریل تک مکمل طور پر نارمل ہو جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہرسال ہزاروں لوگ نزلے کے باعث ہلاک ہوتے ہیں مگرمعیشت کو بند نہیں کیا جاتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا شٹ ڈاون ہونے کیلئے نہیں بنا تھا، شٹ ڈاون کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے امریکا کی 20 کھرب ڈالر کی معیشت جمود کا شکار ہے۔ امریکا میں معمولات زندگی بہت جلد دوبارہ نارمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی سوچ سے بھی جلدی کاروبار زندگی بحال ہو جائے گی جو سوچ رہے ہیں کہ اس میں 3 سے 4 ماہ لگیں گے، ہم علاج کو اس قدر سنگین نہیں ہونے دیں گے کہ وہ خود ایک مسئلہ بن جائے۔

بعدازاں فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر یعنی 12 اپریل تک ملک میں سب کچھ نارمل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے بیان کو امریکی میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بیان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ماہرین صحت اور مینجمنٹ ایکسپرٹ کے مشوروں کے برعکس ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی شہری خود کو گھروں میں آئسولیٹ نہیں کریں گے اور سماجی رابطے ختم نہیں کریں گے ، اس وقت تک وبا پر قابو نہیں پایا جا سکتا اور آگے صحت کے حوالے سے صورتحال مزید خراب ہو گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جس طرح معجزہ ہوتا ہے ، کورونا وائرس بھی ایک معجزے کی طرح ختم ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے 54 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 784 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ 18 ہزار 907 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 1 لاکھ 9 ہزار افراد صحتاب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی جانب سے کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے…

27 منٹ
کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اٹلی سے امداد میں آنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچنے…

19 گھنٹے
چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

1 دن
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے…

2 دن
امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

5 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے