بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

ضروت مندوں کی مدد کیلئے مسجد کو سپر مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا

Iqra Khan Iqra Khan
76 Views 0 3 مہینے
ضروت مندوں کی مدد کیلئے مسجد کو سپر مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا
dawn, islamtimes, geo
Posted at 23 اپریل-2020

کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کو لاک ڈاون کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں ہی محصور ہیں۔ جس کی وجہ سے غریب عوام کیلئے یہ وقت گزارنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔

ایسے وقت میں تمام ممالک کی حکومتوں اور مخیر افراد کی جانب سے ان افراد کی مدد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ترکی میں بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں بھی غریب افراد کھانے پینے کی ضروری اشیا سے محروم ہو چکے ہیں جن کی مدد کیلئے ہر ممکن کوششں کی جا رہی ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں لاک ڈاون کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کیلئے ایک مسجد کو عارضی طور پر سپر مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں واقع دیدیمن مسجد غریبوں کی مدد کیلئے عارضی طور پر سپر مارکیٹ میں تبدیل ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیدیمن مسجد کے احاطے میں رکھے ریکس کو راشن سے بھر دیا گیا ہے تاکہ مستحقین آئیں اور ضروری اشیا اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔

ان ریکس میں دالیں، چاول، آٹا، پاستا، مشروب کی بوتلیں، بسکٹس اور دیگر کھانے پینے کی اشیا موجود ہیں۔

راشن کی تقسیم سے متعلق امام مسجد کا کہنا ہے کہ جب سے مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی عائد کی گئی تو میرے ذہن میں آیا کیوں نا ان ریکس کو راشن سے بھر دیا جائے تاکہ نادار افراد داخلے کے احاطے سے ہی ضروری اشی لے کر روانہ ہو جائیں اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ راشن لینے کے دوران صرف دو ضرورت مندوں کو ماسک اور گلوز کے ساتھ اندر بلایا جاتا ہے باقی افراد جب تک باہر انتظار کرتے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے جو احیتاطی تدابیر ہیں ان پر بھرپور عمل کیا جائے۔

امام مسجد نے کہا کہ اس کارخیر میں دنیا بھر کے تمام مخیر حضرات اور فلاحی ادارے شامل ہو سکتے ہیں، ہم کسی سے رقم نہیں لیں گے بلکہ اشیا کی صورت میں مدد کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کیلئے باقاعدہ لسٹ بھی تیار کی گئی تھی تاکہ انہیں پیغام بھیجا جائے کہ وہ مسجد آکر سامان لے سکتے ہیں جس کیلئے مقامی حکام سے رابطہ اور مشاورت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سروس گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے اور ہر روز 120 نادار افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 376 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 26 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 84ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 7 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

آن لائن کلاسز لینے والےغیرملکی طلبا کو امریکا چھوڑنے کا حکم

امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای) برانچ نے نئے…

5 گھنٹے
آن لائن کلاسز لینے والےغیرملکی طالبعلم امریکا چھوڑنے کا حکم

کورونا کے باعث حج کے نئے قواعد وضوابط جاری

سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کے باعث حج کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔ سعودی…

23 گھنٹے
کورونا کے باعث حج کے نئے ایس او پیز جاری

امریکا میں 2 طیارے فضا میں ٹکرا کرتباہ ہو گئے

امریکا میں دو چھوٹے طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا کرتباہ ہوگئے جس سے ان پر سوار…

1 دن
امریکہ میں 2 طیارے فضا میں ٹکرا کرتباہ ہو گئے

لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

چین اور بھارت کے درمیان ہمالیہ ریجن میں لداخ کے علاقوں میں سرحدی کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر…

3 دن
لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

2 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

1 گھنٹہ
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

42 منٹ
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

9 منٹ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے