بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

مودی سرکار بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھے گی

Iqra Khan Iqra Khan
37 Views 0 1 ہفتہ
مودی سرکار بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھے گی
Jagran English, Greater Kashmir
Posted at 27 جولائی-2020

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ پر 161 فٹ بلند مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد وزیراعظم مودی رکھیں گے جس کیلئے 5 اگست کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

اسی تاریخ کو گزشتہ برس مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور وادی کو دو یونین ٹریٹری میں تبدیل کردیا تھا۔

شدت پسند ہندو قوم پرست جماعت وشوا ہندو پریشد یا ورلڈ ہندو آرگنائزیشن کے مطابق 5 اگست کی تاریخ علم نجوم کے مطابق ہندووں کیلئے نیک شگون ہے اس لئے اسی دن مندر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماع کے بجائے رسومات کو براہ راست نشر کیا جائے گی اور صرف مخصوص لوگ تقریب میں شریک کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 9 نومبر کو 2019 کو بابری مسجد کی متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر مسلم رہنما اسد اویسی نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مسجد کے لیے 5 ایکڑ زمین کی بھیک نہیں چاہئے۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

15 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاک افراد کی…

18 گھنٹے
لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار…

اقوام متحدہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل…

2 دن
شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار کئے، اقوام متحدہ

کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی…

پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ…

4 دن
کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائیگی

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

14 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

15 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

15 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

16 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے