بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو آج سے کھول دیا جائے گا

Iqra Khan Iqra Khan
78 Views 0 4 ہفتے
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو آج سے کھول دیا جائے گا
islamic Landmarks, Middle East Eye
Posted at 1 مئی-2020

سعودی عرب کی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو آج سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین کو کھولنے کیلئے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

احتیاطی تدابیر کے تحت حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانا ہوگا جبکہ مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی ممانعت ہوگی۔

نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ واش روم بند رکھے جائیں گے، نماز کیلئے آنے والوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ابھی تک عید کی نماز اور نماز تراویح پر پابندی برقرار ہے۔

واضح رہےکہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیت اللہ شریف کے طواف کیلئے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے اور خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جبکہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کر دیا گیا تھا۔

کورونا کی وبا کی وجہ سے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں افطار دسترخوان پر بھی پابندی عائد ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سخت لاک ڈاون کیا گیا ہے اور مساجد میں باجماعت نمازوں کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد22 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 162 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 33 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 34ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 10 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر…

17 گھنٹے
حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

انگلینڈ میں پہلی باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

برطانیہ میں پہلی بار باحجاب خاتون جج کے منصب پرفائز ہوگئی ہیں۔ لیڈز سے تعلق رکھنے والی 40…

23 گھنٹے
انگلینڈ میں پہلی باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

بھارت میں کورونا وارس کے پھیلاو کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈاون کے باعث بھی کیسز اور…

2 دن
امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت…

چینی فوج نے متنازع علاقے میں داخل ہونے پر بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی۔ بھارت نے چین…

2 دن
متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی

تازہ ترین

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

5 گھنٹے
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

4 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

3 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

3 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے