بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

مکہ مدینے میں سیلفی پر پابندی عائد

Iqra Khan Iqra Khan
90 Views 0 2 مہینے
مکہ مدینے میں سیلفی پر پابندی عائد
flickr, twitter
Posted at 14 فروری-2020

سعودی عرب میں جہاں ایک طرف تو سنیما گھروں اور حلال نائٹ کلبوں کو تلاش کرنا غیر معمولی نہیں رہا وہاں دوسری جانب ایک نئی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فوٹو کھینچنے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جکارتہ پوسٹ کے مطابق مسلمانوں کے اہم ترین مقامات مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد النبوی پر لوگوں کو تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے سے منع کیا گیا ہے۔

یہ پابندی صرف سیلفی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ مقدس مقامات کے احاطے میں ہر قسم کی تصاویر اور ویڈیوز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی سے دونوں مساجد کے دورہ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر سٹیٹس لگانے سے روکا جائے گا۔

سیکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو فوٹو اور کیمرہ کو ضبط کر لیا جائے جبکہ گارڈز ماضی میں بھی لوگوں کو تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ سعودی حکام کی جانب سے اب تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی پر زور دیا ہے۔

اگر مقدس مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی عائد ہونے کی بات آتی ہے تو اس سے قبل 2017 میں سعودی حکومت نے مدینہ منورہ کی عظیم الشان مسجد اور مسجد نبوی میں حجاج کو فوٹو اور ویڈیوز لینے پر پابندی عائد کی تھی۔

کسی بھی مقصد کیلئے کسی بھی ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے ہر طرح کی فوٹیج پر پابندی میں توسیع کردی گئی ہے۔ یہ پابندی مسجد نبوی میں یہودی ٹریول بلاگر بین ٹیزین کی سیلفی کے ردعمل کے بعد عائد کی گئی تھی۔

روسی نژاد اسرائیلی یہودی بین ٹیزین نے انسٹاگرام پر مسجد نبوی کے دورے کی ایک سیلفی پوسٹ کی۔ جب ویڈیو وائرل ہوئی تو کچھ مذہبی گروہوں نے اس پر اعتراض کیا۔ بعد ازاں ٹریول بلاگر بین ٹیزین نے بتایا کہ وہ وہاں مہمان کی حیثیت سے کیسے موجود تھا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اس پابندی کا اعلان ملک میں غیر ملکی نمائندوں کو بھیجے گئے سفارتی نوٹ کے ذریعے کیا ہے۔ سعودی مملکت نے دعویٰ کیا کہ اس پابندی کا بین ٹیزون سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اقدام اسلام کے دو پاکیزہ مقامات کے تحفظ اور نمازیوں کی پریشانی کو روکنے اور عبادت کے دوران سکون کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اٹلی سے امداد میں آنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچنے…

7 گھنٹے
چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

15 گھنٹے
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے…

2 دن
امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل کردیا

کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو…

2 دن
برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل کردیا

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

3 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

4 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

5 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

5 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے