بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی سے روک دیا

Iqra Khan Iqra Khan
54 Views 0 4 ہفتے
سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی سے روک دیا
Deluxe Umrah Package
Posted at 5 مارچ-2020

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بھی عمرہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔

سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پرپابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق کے بعد سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی سے منع کیا۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی ﷺ آمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی ہے اور صورتحال بہتر ہونے پر یہ پابندی فوری طور پر ہٹادی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری اور مملکت میں قیام پذیر لوگ عمرے کیلئے حرم میں داخل نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے غیرملکی زائرین پر31 مارچ تک پابندی بڑھادی ہے۔ سعودی ایئرلائن نے منسوخ کی گئی ٹکٹوں کے ری فنڈ کیلئے ایئرلائن کے سیلزسپورٹ سینٹرسے رابطہ کی ہدایت بھی کردی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا۔ یہ وائرس دنیا کے 84 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے کتنے کیسز موجود ہیں

پاکستان میں بھی اس وقت کراچی اور اسلام آباد میں 2.2 کیسز اور اب گلگت بلتستان میں ایک کیس موجود ہے۔ حکومت نے ایران میں وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت پاک ایران بارڈر بند کررکھا ہے جبکہ چمن سے پاک افغان بارڈر بھی بند ہے۔اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کیلئے آئی ایم ایف کا بجٹ

واشنگٹن، کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے ماسک کی برآمدگی پر پابندی لگا دی ہے۔ آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر 50 ارب ڈالر کی امدادی رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا کے 13 ممالک میں اسکولز بند

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق وائرس کی وجہ سے 13 ملکوں میں اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے 29 کروڑوں بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔اس وائرس کی شدید نوعیت کے باعث گردے فیل ہوسکتے ہیں، نمونیا اور یہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیر کا ڈومیسائل قانون تبدیل۔ حریت…

کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں مودی سرکار نے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کے حقوق پر بڑا ڈاکہ…

1 دن
کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیر کا ڈومیسائل قانون تبدیل۔ حریت رہنما الطاف بٹ

افغان حکومت کا اس ہفتے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا…

افغان حکومت نے اس ہفتے کے اختتام تک 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔…

1 دن
افغان حکومت کا اس ہفتے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

2 دن
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

2 دن
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

4 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

4 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

3 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

3 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے