بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

سیلفی جنون دلہن سمیت چار بھارتیوں کی جان لے گیا

paktv Avatar
182 Views 0 8 مہینے
Geo
Posted at 8 اکتوبر-2019

تامل ناڈو۔ پرانی کہاوت ہے کہ ”شوق دا کوئی مول نہیں“ ویسے بھی آج کل سیلفی دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے مگر یہ شوق دنیا بھر میں کئی افراد کی جان لے چکا ہے۔ تازہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا۔ یہاں سیلفی لیتے ہوئے نوبیاہتا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

ڈوب کر ہلاک ہونیوالوں میں تین سگے بہن بھائی بھی شامل

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پارمبار ڈیم پر ایک ہی خاندان کے چھ افراد ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے پانی میں کھڑے سیلفی لینے میں مصروف تھے۔ ان میں سے ایک کا پاؤں پھسل گیا۔ وہ اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام رہا جس سے دیگر لوگ بھی پھسل کر ڈیم کے تیز بہتے پانی میں جا گرے۔ گرنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل تھا۔

ان چھ افراد میں سے شوہر اور اس کی بہن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو سکے۔ ڈوب کر ہلاک ہونیوالوں میں تین سگے بہن بھائی بھی شامل تھے۔ تازہ اعدادوشمار کے تحت سیلفی لیتے ہوئے سب سے زیادہ جاں بحق ہونیوالوں میں بھارت سرفہرست ہے۔ 2011ء سے اب تک لگ بھگ 275 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

واضح رہے پچھلے سال پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایک پل پر سیلفی بناتے ہوئے دو درجن سے زائد افراد تیز بہتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی…

ہندوستانی میڈیا آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے پاکستان کو نشانہ بناتا رہتا ہے اور اس سارے…

3 گھنٹے
کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی میڈیا

مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

ملائیشیا کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے بیٹے کو…

4 منٹ
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر…

23 گھنٹے
حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

انگلینڈ میں پہلی باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

برطانیہ میں پہلی بار باحجاب خاتون جج کے منصب پرفائز ہوگئی ہیں۔ لیڈز سے تعلق رکھنے والی 40…

1 دن
انگلینڈ میں پہلی باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

تازہ ترین

کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی…

ہندوستانی میڈیا آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے پاکستان کو نشانہ بناتا رہتا ہے اور اس سارے…

3 گھنٹے
کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی میڈیا

اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے…

1 گھنٹہ
اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بچے اور…

بٹگرام میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بیٹا، بیٹی اور بہو کو قتل…

56 منٹ
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان

مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

ملائیشیا کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے بیٹے کو…

4 منٹ
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے