بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

روسی صدر کا 19سال بعد ملک کے امیر طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

Iqra Khan Iqra Khan
60 Views 0 3 ہفتے
روسی صدر کا 19سال بعد ملک کے امیر طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ
Time Magazine
Posted at 24 جون-2020

دنیا بھر میں اب تک 92 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وبا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے پوری دنیا کو بڑے پیمانے پر مالی نقصانات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مختلف ممالک مختلف اقدامات اٹھارہے ہیں۔

کورونا سے بری طرح متاثر ہونے والے ملک روس کے صدر نے معاشی استحکام کیلئے 19 سال بعد ملک کے امیر طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ روس یکم جنوری 2019 سے امیر طبقے پر ٹیکسوں میں اضافہ کررہا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ ٹیکس کی شرح کو 13سے بڑھا کر15فیصد کیا جارہاہے ۔ 73ہزار سالانہ یا اس سے زیادہ کمانے والوں کو 2 فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2001 سے صرف فلیٹ ٹیکس ہی نافذ تھا اور اب حالات میں بہتری کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ ضروری ہے۔ ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم کو بیمار بچوں کےعلاج کیلئے استعمال کیاجاسکے گا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق 20 سال قبل روسی صدر نے خود اس ٹیکس کا نفاذ کیا تھا جسے اب تبدیل کیا گیا ہے۔

الیکشن سے قبل امیر طبقے پر ٹیکس لگا کر روسی صدر نے ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے کیونکہ روس میں غریب طبقےکی اکثریت امیروں کے خلاف ٹیکس میں اضافہ چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ روس میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی۔

متعلقہ خبریں

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

4 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

حج کیلئے 160 ممالک کے شہری منتخب کر لئے گئے

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی…

16 گھنٹے
حج کیلئے 160 ممالک کے شہری منتخب کر لئے گئے

امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

امریکی شہر سان ڈیاگو کے بحری فوجی اڈے میں کھڑے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز میں دھماکے کے…

19 گھنٹے
امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی، کمپنی نے ہیڈ کوارٹر چین سے…

انڈیا میں پابندی کے بعد ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنا ہیڈ کوارٹر چین سے باہر منتقل…

3 دن
انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی، کمپنی نے ہیڈ کوارٹر چین سے نکالنے کا منصوبہ بنا لیا

تازہ ترین

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

4 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

3 گھنٹے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

کراچی میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا…

کراچی کے علاقہ گڈاپ میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس…

3 گھنٹے
کراچی میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ایئرکنڈیشنر کی ٹھنڈک ٹنوں میں کیوں جانچی جاتی ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے ایئرکنڈیشنر کی صلاحیت ٹنوں کے حساب سے کیوں جانچی جاتی ہے؟ اگر نہیں…

2 گھنٹے
ایئرکنڈیشنر کی ٹھنڈک ٹنوں میں کیوں جانچی جاتی ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے