بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2021

روس نے امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کیلئےطالبان کو معاوضہ دیا

Iqra Khan Iqra Khan
38 Views 0 1 سال
WION
Posted at 29 جون-2020

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے افغانستان میں تعینات امریکی اور دوسرے اتحادی فوجیوں کو قتل کرنے کیلئے طالبان کومعاوضہ دیا تھا۔ اس بارے میں امریکی کمانڈوز اور جاسوسوں نے جنوری ہی میں اپنے حکام کو آگاہ کردیا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق بعد ازاں مارچ میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بارے میں بریفنگ دی تھی جس میں روس کے خلاف پابندیوں اور سفارتی سطح پر احتجاج کی تجاویز بھی دی گئی تھیں لیکن امریکی صدر نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا۔

اس انکشاف پر ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی، دونوں کے نمائندگان نے ٹرمپ انتظامیہ سے جواب طلب کرنا شروع کردیا ہے کہ آخر وہ روس کے معاملے میں اتنی نرمی کیوں برت رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے جبکہ امریکا میں روسی سفارت خانے اور افغان طالبان نے بھی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

امریکا میں قومی سلامتی کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کہا کہ ٹرمپ کو اس بارے میں کوئی بریفنگ نہیں دی گئی، البتہ انہوں نے امریکی فوجیوں کے قتل میں روس اور طالبان میں خفیہ رابطوں سے متعلق کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں اس خبر کی بہت سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز پر تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت پر شائع ہوئی ہے جب امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت طالبان نے امریکی فوجیوں کو افغانستان سے محفوظ واپسی اور ان پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کمسن نواسے کے سامنے نانا کا…

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی جہاں قابض فوج نے 60 سالہ شخص…

1 سال

ماسک پہننے کی تاکید پر سرکاری افسر کا معذور خاتون پر تشدد

بھارت میں معذور ساتھی خاتون کی جانب سے دفتر میں ماسک پہننے کی تاکید کرنے پر ڈپٹی مینیجر…

1 سال

بھارت نے ٹک ٹاک 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی

بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کی وزارت نے 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس میں…

1 سال

نیپالی وزیر اعظم نے بھارت پر نیا الزام عائد کر دیا

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ہٹانے کیلئے…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے