بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-January-2020

پی ٹی آئی سابق رکن اسمبلی بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی

Tariq Tariq
244 Views 0 4 مہینے
پی ٹی آئی سابق رکن اسمبلی بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی
GEO TV
Posted at 11 ستمبر-2019

پشاور۔ پی ٹی آئی کے سابق اقلیتی رکن اسمبلی بلدیو کمار نے بھارت میں باضابطہ سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔ بلدیہ کمار بھارت میں اپنے اہل خانہ کے تین افراد کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست کر دی ہے۔ پشاور میں بلدیو کمار کی فیملی کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی پناہ کی درخواست کے معاملے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

Courtesy Geo

مشیر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سورن سنگھ کے قتل میں نامزد تھے

سورن سنگھ قتل کیس میں بریت کے بعد وہ بھارت چلے گئے تھے۔ ان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں۔ بلدیہ کمار سابق مشیر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سورن سنگھ کے قتل میں نامزد تھے مگر بعد ازاں بری ہو گئے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بلدیو سنگھ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ۔ توپی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل میں نامزد تھے۔

پی ٹی آئی نے ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی

ان پر یہ الزام سورن سنگھ کی فیملی نے لگایا اور انہیں عدالت نے رہا کیا۔ پی ٹی آئی نے ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اب ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ بھارت گئے تھے اور وہاں شہریت کیلئے درخواست بھی دی۔ وہ جہاں جانا اور رہنا چاہتے ہیں ان کی مرضی ہے۔ البتہ بلدیہ کمار کی جانب سے پاکستانی اقلیتوں کو آزادی نہ ہونے کا الزام بے بنیاد اور شرمناک ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے۔ پی ٹی آئی کا کریمنل لوگوں سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے 2016ء میں سابق مشیر سورن سنگھ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل میں بلدیو کمار کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 اپریل 2018ء کو شک کا فائدہ دیکر انہیں باعزت بری کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

والدہ کی جان لینے والے بیوی کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں،…

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والی شہزادہ ہیری کا کہنا کہ طاقتور قوتیں جنہوں نے ان…

3 گھنٹے
والدہ کی جان لینے والے بیوی کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، شہزادہ ہیری

رہائش کیلئے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں بھارت 5 ویں نمبر…

دنیا میں رہائش کے لئے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں شدت پسند…

1 دن

عمران خان کو علاقائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ۔…

مودی سرکاری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو رواں…

2 دن

شہریت منتازع بل کے خلاف بھارتی پنجاب میں قرارداد منظور

بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے شہریت متنازع بل کے خلاف کیرالہ کے بعد بھارتی پنجاب اسمبلی…

3 دن

تازہ ترین

کھانا اور چائے پر بلانا بھی ہراساں کرنے میں شامل ہے۔ کشمالہ…

وفاقی محتسب برائے انسدادِ جنسی ہراسانی کشمالہ طارق نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کسی عورت کو…

4 گھنٹے

جو تنخواہ ملتی ہے اس سے میرے گھر کے خرچے پورے نہیں…

عمران خان نے اسلام آباد میں تاجربرادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آکر کوئی فیکٹریاں…

3 گھنٹے
ایم ایل ون منصوبے سے انقلابی تبدیلی آئیگی،عمران خان

آٹا اور چینی مہنگا، ڈالرز کمانے والے کے جہاز پر حکومت سفر…

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آٹا اور چینی کسی سازش…

3 گھنٹے

پاک فوج نے برف میں پھنسے لمز کے 22 طلبا کو بحفاظت…

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج نے گلگت…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے