بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-August-2020

صدر کا فیس ماسک پیٹرول سے دھونے کا مشورہ؟

Iqra Khan Iqra Khan
38 Views 0 5 دن
صدر کا فیس ماسک پیٹرول سے دھونے کا مشورہ؟
IndiaMART, Voice of America
Posted at 31 جولائی-2020

فلپائن کے صدر نے ایک بار پھر فیس ماسک کو پیٹرول سے دھونے کا مشورہ دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فلپائنی صدر رودریگو دیوترتے نے گزشتہ ہفتے بھی فیس ماسک کو پیٹرول سے دھونے کا مشورہ دیا تھا جس پر سرکاری حکام نے فوری طور پر اس کی تصحیح کی اور کہا کہ صدر نے مذاقاً اس طرح کہا تھا۔

فلپائن کے محکمہ صحت کے حکام نے صدر کے بیان پر کہا تھا کہ کپڑے کے ماسک کو عام طور پر پانی سے دھوئیں جبکہ سرجیکل ماسک کو استعمال کے بعد تبدیل کردیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فلپائنی صدر نے ایک بار پھر اپنے بیان کو دہرایا ہے اور عوام کو فیس ماسک پیٹرول سے دھونے کا مشورہ دیا۔

فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے فیس ماسک کو پیٹرول سے دھونے کا کہا جو درست بات ہے جبکہ ساتھ انہوں نے عوام کو پیٹرول پمپس جانے کا بھی مشورہ دیا۔

انہوں نےکہا کہ میرے بیان پر ناقدین نے مجھے پاگل اور بے وقوف کہا، اگر میں بے وقوف ہوں تو آپ کو صدر کو ہونا چاہئے مجھے نہیں۔

فلپائنی صدر نے کہا کہ میں نے جو کہا وہ درست ہے اور یہ خاص طور پر غریبوں کیلئے ہے، اگر الکوحل دستیاب نہیں تو گیس اسٹیشن سے ماسک کو گیس کے ذریعے جراثیم سے پاک کریں۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مذاق نہیں کررہے، آپ لوگ یہ سمجھنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ فلپائن میں کورونا کے کیسز کی تعداد 89 ہزار سے زائد ہے جبکہ اب تک 2 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاک افراد کی…

46 منٹ
لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار…

اقوام متحدہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل…

23 گھنٹے
شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار کئے، اقوام متحدہ

کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی…

پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ…

3 دن
کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائیگی

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

1 گھنٹہ
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے