بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح 10 رکعت تک محدود

Iqra Khan Iqra Khan
126 Views 0 3 مہینے
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح 10 رکعت تک محدود
IlmFeed
Posted at 21 اپریل-2020

کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کو 10 رکعت تک محدود کردیا گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین جنرل پریذیڈنسی کےسربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دونوں مساجد میں رمضان کے دوران نمازیوں پر پابندی برقرار رہےگی اور اس سال رمضان کے دوران اعتکاف بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تراویح کی رکعت 20 کے بجائے 10 ہوں گی جسے دو امام پڑھائیں گے جن میں سے پہلا امام 6 رکعت اور دوسرا امام 4 رکعت اور وتر پڑھائیں گے، تہجد کی نماز بھی ادا کی جائے گی جبکہ ختم قرآن 29 ویں شب کو ہوگا۔

سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ تراویح ،تہجد اور فرض نمازیں پڑھانے والے آئمہ اور خطیبوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں افطار دسترخوان پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ مستحق افراد میں رمضان راشن کے تھیلے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

سعودی ادارہ فلکیات کے سربراہ شرف سفیانی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا امکان ہے، اس لئے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہےکہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیت اللہ شریف کے طواف کیلئے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے اور خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جبکہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے اور اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 24 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 70ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 6 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

آن لائن کلاسز لینے والےغیرملکی طلبا کو امریکا چھوڑنے کا حکم

امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای) برانچ نے نئے…

4 گھنٹے
آن لائن کلاسز لینے والےغیرملکی طالبعلم امریکا چھوڑنے کا حکم

کورونا کے باعث حج کے نئے قواعد وضوابط جاری

سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کے باعث حج کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔ سعودی…

22 گھنٹے
کورونا کے باعث حج کے نئے ایس او پیز جاری

امریکا میں 2 طیارے فضا میں ٹکرا کرتباہ ہو گئے

امریکا میں دو چھوٹے طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا کرتباہ ہوگئے جس سے ان پر سوار…

1 دن
امریکہ میں 2 طیارے فضا میں ٹکرا کرتباہ ہو گئے

لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

چین اور بھارت کے درمیان ہمالیہ ریجن میں لداخ کے علاقوں میں سرحدی کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر…

3 دن
لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

2 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

1 گھنٹہ
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

59 منٹ
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

8 منٹ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے