بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-May-2020

پولیس کا بھیس بدل کر مسلح شخص کی فائرنگ، 16 افراد ہلاک

Iqra Khan Iqra Khan
58 Views 0 1 مہینہ
پولیس کا بھیس بدل کر مسلح شخص کی فائرنگ، 16 افراد ہلاک
Dawn
Posted at 20 اپریل-2020

کینیڈا میں ایک مسلح شخص نے پولیس کا بھیس بدل کر خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا. کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ ملزم 12 گھنٹے بعد خود بھی مارا گیا۔

کینیڈا میں نووا اسکاٹیاکے حکام نے اس دوران دیہی علاقے پورٹاپیکا کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص پولیس کار میں تھا۔اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے علاقے کے متعدد مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنایا ۔

رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس کانسٹیبل ہیڈی اسٹیونسن، جو 23 سال فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں وہ بھی فائرنگ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

نووا اسکاٹیا کے آر سی ایم پی کے کمانڈنگ افسر،اسسٹنٹ کمشنر لی برجر مین کا کہنا ہے کہ ہیڈی اسٹیونسن نے ڈیوٹی کے دوران جواب دیا اور خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نووا اسکاٹیا پولیس نے مبینہ حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گیبریل وورٹ مین کے طور پر کی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور رائل کینیڈا کے ماونٹڈ پولیس میں ملازمت نہیں کرتا تھا لیکن وہ آر سی ایم پی کی وردی پہنے ہوئے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعد میں مسلح شخص نے کاریں تبدیل کیں۔پولیس نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ مشتبہ مسلح شخص کی موت کیسے ہوئی۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ کو خوفناک صورتحال قرار دیا ہے۔نووااسکاٹیا کے وزیر اعلیٰ اسٹیفن میک نیل نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ہمارے صوبے کی تاریخ میں تشدد کا سب سے افسوس ناک واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا…

3 گھنٹے
فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع

افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا…

20 گھنٹے
طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع

چین اور بھارتی فوج میں جھڑپ، متعدد بھارتی اہلکار گرفتار

چینی اور بھارتی افواج کے درمیان متنازع علاقے لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔…

1 دن
چین اور بھارتی فوج میں جھڑپ، متعدد بھارتی اہلکار گرفتار

امریکہ کےبعد فرانس نے بھی عبادت گاہیں کھول دیں

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث 2 ماہ تک لاک ڈاون جاری رہنے کے بعد آج سے عبادت…

3 دن
امریکہ کےبعد فرانس نے بھی عبادت گاہیں کھول دیں

تازہ ترین

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

5 گھنٹے
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سرفراز احمد بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ…

4 گھنٹے
سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا…

3 گھنٹے
فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

کراچی طیارہ حادثے کی جگہ سے ایئر بس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اہم تصاویر…

2 گھنٹے
فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے