بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-April-2020

پاکستانی نژاد برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید مستعفی ہو گئے

Tariq Tariq
71 Views 0 2 مہینے
پاکستانی نژاد برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید مستعفی ہو گئے
Geo
Posted at 14 فروری-2020

بریگزٹ معاہدے سے نکلنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ میں ردوبدل کر دیاہے۔ اس سے قبل ہی پاکستانی نژاد برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید نے اپنے عہدے سے وزیراعظم کو استعفٰی بھجوا دیا۔ساجد جاوید نے وزیراعظم بورس جانسن کو لکھے گئے

خط کا متن ٹوئٹر پربھی چسپاں کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ وہ اپنے خاندان اور حلقے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بورس جانسن اور ان کی کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ بیک بنچز پر بیٹھ کر بھی حکومت کی مکملحمایت کریں گے۔

بھارتی نژاد رشی سوناک کو نیا وزیر خزانہ مقرر

برطانوی میڈیا کے مطابق ساجد جاوید کی جگہ بھارتی نژاد رشی سوناک کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وہ نائب وزیر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ ساجد محمود نے اپنے معاونین کو ہٹانے کیلئے بورس جانسن کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ ان کے معاونین نے بہت اچھا کام کیا۔ وہ انہیں تبدیل کرنا نہیں چاہتے۔ ادھر برطانوی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ساجد محمود نے بورس جانسن کے مشیر سے اختلاف کی وجہ سے استعفٰی دیا۔ بورس جانسن کی جانب سے کابینہ میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے وزارت خزانہ سے قبل ساجد جاوید نے وزیر داخلہ اور کمیونٹیز کے وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ پاکستانی نژاد بس ڈرائیور عبدالغنی جاویدکے بیٹے ہیں۔ ان کے والدین ساٹھ کی دہائی میں پنجاب (ساہیوال) سے برطانیہ منتقل ہوئے۔

متعلقہ خبریں

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

10 گھنٹے
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

16 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

17 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے آئندہ 2 ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی شریوں کیلئے…

19 گھنٹے
آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین

کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

کیمبرج اسکول سسٹم نے کورونا وائرس کے باعث صورتحال کے پیش نظر بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے…

5 گھنٹے
کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

8 گھنٹے
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

نجی چینل سٹی 42 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

لاہور کے ایک میڈیا گروپ سٹی 42 نیوز نیٹ ورک میں کورونا سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال…

9 گھنٹے
نجی چینل سٹی فور24 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

10 گھنٹے
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے