بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

Iqra Khan Iqra Khan
54 Views 0 1 مہینہ
نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کو شکست دیدی
24/7 news
Posted at 28 اپریل-2020

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن اب بیشتر ممالک نے اس وائرس کو کنٹرول کر لیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کورونا وائرس کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر فتح حاصل کر لی ہے تاہم کورونا وائرس کے مقامی سطح پر خاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 سو 72 ہے اور 19 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی وائرس کے باعث ہلاکتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، حکومت نے چار مئی سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے جبکہ 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھرچین میں بھی حالات بہتر ہوگئے ہیں۔ شنگھائی اور بیجنگ میں اسکول بھی کھول دیئے گئے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار سے زائد ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ رہی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکا میں اس وقت صورتحال سنگین ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد10 لاکھ 10ہزار افراد سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 30 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 11ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 9 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر…

12 گھنٹے
حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

انگلینڈ میں پہلی باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

برطانیہ میں پہلی بار باحجاب خاتون جج کے منصب پرفائز ہوگئی ہیں۔ لیڈز سے تعلق رکھنے والی 40…

18 گھنٹے
انگلینڈ میں پہلی باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

بھارت میں کورونا وارس کے پھیلاو کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈاون کے باعث بھی کیسز اور…

2 دن
امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت…

چینی فوج نے متنازع علاقے میں داخل ہونے پر بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی۔ بھارت نے چین…

2 دن
متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی

تازہ ترین

لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

لاہور میں کوڑادان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد ہوئی ہیں، دھڑ کی تلاش کی جا رہی ہے۔…

5 گھنٹے
لاہور میں کوڑا دان سےخاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو…

کورونا وائرس کے تناظر میں کم ترین شرحِ اموات اور اس بیماری کو شکست دے کر صحتیاب ہوجانے…

10 گھنٹے
پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو گیا

پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان…

11 گھنٹے
پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر…

12 گھنٹے
حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے