بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست مسترد

Iqra Khan Iqra Khan
56 Views 0 1 مہینہ
نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست مسترد
Aliran
Posted at 28 فروری-2020

ملائیشیا میں اسپیکر اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس بلانے کی مہاتیر محمد کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے قائم مقام وزیراعظم مہاتیر محمد نے نئے وزیراعظم کے انتخابات کیلئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کی درخواست کی تھی جسے اسپیکر اسمبلی نے مسترد کردیا ہے۔

مہاتیر محمد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ملک کے بادشاہ نے نئے وزیراعظم کیلئے انہیں ووٹنگ کا حکم دیا ہے۔

ملائیشین پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد عارف یوسف کا کہنا ہے کہ انہیں مہاتیر محمد کی جانب سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست موصول ہوئی تھی لیکن اجلاس بادشاہ کے حکم کے بغیر نہیں بلایا جاسکتا۔

اسپیکر اسملی کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے سلسلے میں اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کیلئے بادشاہ کے احکامات کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے خصوصی اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے نئی حکومت کے قیام کے سلسلے میں اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور اتحادی جماعت عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی جانب سے کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے…

1 گھنٹہ
کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اٹلی سے امداد میں آنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچنے…

18 گھنٹے
چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

1 دن
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے…

2 دن
امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

5 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے