بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

ایم کیو ایم بانی کی لندن سیکرٹریٹ فروخت کرنے کی تیاریاں

Tariq Tariq
44 Views 0 4 ہفتے
ایم کیو ایم بانی کی لندن سیکرٹریٹ فروخت کرنے کی تیاریاں
Geo
Posted at 3 مارچ-2020

لندن۔ ایم کیو ایم متحدہ کے بانی نے دہشت گردی کیلئے اکسانے کے الزام میں اولڈ بیلی لندن کی عدالت میں سماعت سے قبل ہی ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایم کیو ایم لندن آفس میں بیک وقت چھ کاریں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔

اس کی قیمت 10 لاکھ پاؤنڈ بتائی گئی ہے

اس کی قیمت 10 لاکھ پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔لندن مارکیٹ بروکرز ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے دوران ابھی تک انہیں ایک بھی سنجیدہ پیش کش نہیں کی گئی حالانکہ دس افراد اسے دیکھنے کیلئے بھی آئے۔ سیکرٹریٹ کی فروخت کی مارکیٹنگ کرنیوالے مقامی اسٹیٹ ایجنٹ مختلف رئیل سٹیٹ اداروں سے باقاعدہ وقت لیکر ملاقات کر رہا ہے۔

واضح رہے ایم کیو ایم بانی چار ماہ بعد اولڈ بیلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے بھاری اخراجات کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے لندن سیکرٹریٹ فروخت کر رہے ہیں۔ قانونیذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف مقدمے کی سماعت تین ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔ان کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنیوالے خریداروں کو اسے خریدنے کیلئے مختلف ترغیبات دی جا رہی ہیں۔

ایم کیو ایم لندن سیکرٹریت ایچ وئیر انڈر گراؤنڈ اسٹیشن سے نہ صرف چند قدموں کی دوری پر ہے بلکہ اس میں پسنجر لفٹ، ریسیپشن اور ائرکنڈیشننگ نظام بھی موجود ہے۔ اس کی مارکیٹنگ کیلئے تیار بروشر میں کہا گیا ہے کہ ایلزبتھ ہاؤس کا فرسٹ فلور فروخت کیلئے موجود ہے۔

اسے خریدنے والوں، سرمایہ کاروں یا اس کو جدید بنانے کے خواہاں افراد کیلئے بہترین ہے۔ ایم کیو ایم بانی زبردست ترغیبات دینے کے باوجود لندن سیکرٹریٹ فروخت نہ ہونے پر رنجیدہ ہیں۔ رئیل سٹیٹ کا کاروبار کرنیوالے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اگر وہ واقعی سیکرٹریٹ فروخت کرنے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں پراپرٹی کی قیمت 50 ہزار پاؤنڈ سے ایک لاکھ پونڈ کمی کرنی ہو گی۔

سردست مارکیٹ مندی کا شکار ہے۔ سب سے بڑھ کر کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

3 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے آئندہ 2 ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی شریوں کیلئے…

18 منٹ
آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

بھارت میں ملیر کوٹلہ کے گوردوارہ صاحب ہا دا ناارا کے حکام روزانہ ایک ہزار کے قریب ضرورت…

19 گھنٹے
گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

5 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

3 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے