بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

Tariq Tariq
49 Views 0 2 مہینے
مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان
Dunya
Posted at 19 فروری-2020

کوالالمپور۔ ملائیشین معیشت کو عروج دکھانے اور دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے 94 سالہ مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ عالمی خبررساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ ملائیشیا میں حکمران اتحادی جماعت ”پاکاتان باراپان“ کی صدارتی کونسل میں 21 فروری کو ہونیوالے اجلاس میں ملک میں اقتدار کی تبدیلی کے بارے میں غوروخوض کیا جائیگا۔

مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اقتدار منتقل کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم استعفٰی ایشیاء پیسفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد دوں گا۔ یہ فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم سے مشورے کے بعد کیا ہے۔ مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ عہدہ چھوڑنے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے۔ مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتیں جو بھی فیصلہ کریں مگر میں ایپک اجلاس کے بعد ہی استعفٰی دوں گا۔

یہ فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم سے مشورے کے بعد کیا

سابق وزیراعظم نجیب رازق کو شکست دینے کیلئے بنائے گئے انتخابی اتحاد نے فیصلہ کیا تھا کہ کامیابی کی صورت میں آدھی مدت کیلئے مہاتیر محمد اور بقیہ مدت کیلئے انور ابراہیم وزیراعظم ہوں گے۔ انور ابراہیم انتخابات کے وقت جیل میں قید تھے۔

اس لئے پہلے یہ عہدہ مہاتیر محمد کو دیا گیا جبکہ ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ انور ابراہیم کی اہلیہ کو سونپا گیا۔ انور ابراہیم نے آدھی مدت کیلئے وزیراعظم بنائے جانے کی شرط پر جیل سے انتخابی مہم چلائی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ واضح رہے انور ابراہیم کے حامی مہاتیر محمد پر اپریل 2020 کو وزیراعظم کی مدت کے دو سال پورنے ہونے پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں

تاہم مہاتیر محمد نے دباؤ کو یکسر مسترد کر دیا جس پر 21 فروری کو صدارتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ مہاتیر محمد نے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی بھرپور حمایت کی۔حتٰی کہ بھارت کے ساتھ کاروباری تعلق کو بھی خاطر میں نہیں لائے۔ وہ دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے۔

اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر طیب اردگان، عمران خان کے ساتھ ملکر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ٹی وی چینل بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اٹلی سے امداد میں آنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچنے…

7 گھنٹے
چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

15 گھنٹے
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے…

2 دن
امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل کردیا

کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو…

2 دن
برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل کردیا

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

3 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

4 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

5 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

5 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے