بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

Iqra Khan Iqra Khan
89 Views 0 1 مہینہ
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا
Dawn
Posted at 29 مئی-2020

ملائیشیا کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے بیٹے کو ان کی اپنی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق پارٹی چیئرمین مہاتیر محمد نے اپنی ہی جماعت کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی اور وہ 18 مئی کو ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے تھے۔

ملائیشیا کی یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ پارٹی چیئرمین مہاتیر محمد کو ان کی اپنی ہی جماعت کی حکومت کو سپورٹ نہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا، ان کی جماعت کے صدر اور ملک کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ کی۔

پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پارٹی صدر و وزیراعظم محی الدین یاسین کی لیڈرشپ کو مسترد کرنے اور پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے پر مہاتیر محمد کی رکنیت از خود ختم ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے ایک اہم ساتھی نے بھی مہاتیر محمد کی رکنیت منسوخ ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم سابق وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 95 سالہ مہاتیر محمد نے فروری میں اچانک وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور دوبارہ وزیراعظم بننے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کی جگہ خلاف توقع محی الدین یاسین ملک کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز…

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں…

4 گھنٹے
آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز ادا کی جائے گی

چینی برانڈ نے جائے نماز بطور قالین فروخت کرنے پر معافی مانگ…

چین کی معروف برانڈ شین نے حال ہی میں جائے نماز کو بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے کا…

20 گھنٹے
چینی برانڈ نے جائے نماز بطور قالین فروخت کرنے پر معافی مانگ لی

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ جلا دیا گیا

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے آبائی ملک میں لگایا گیا ان کا مجسمہ جلادیا گیا ہے۔ برطانوی…

2 دن
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ جلا دیا گیا

امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کیلئے اقوام متحدہ کو نوٹس…

امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دستبردار ہونے کیلئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو…

3 دن
امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کیلئے اقوام متحدہ کو نوٹس بھیج دیا

تازہ ترین

پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات…

5 گھنٹے
پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔…

5 گھنٹے
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز…

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں…

4 گھنٹے
آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز ادا کی جائے گی

علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

وفاقی وزیر علی زیدی نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

4 گھنٹے
علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے