بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-August-2020

لندن پولیس کے اہلکاروں کا سیاہ فام شخص پر تشدد

Iqra Khan Iqra Khan
56 Views 0 1 مہینہ
لندن پولیس کے اہلکاروں کا سیاہ فام شخص پر تشدد
Geo News
Posted at 18 جولائی-2020

لندن میں 2 پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیاہ فام شخص کی گرفتاری کے دوران اس کی گردن پر گھٹنا رکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی لندن کے علاقے آئیلنگٹن میں جھگڑے پر پولیس طلب کی گئی تھی۔ وہاں پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے ملزم کے حلیے سے ملتے جلتے ایک سیاہ فام شخص کو پکڑ کر گرا دیا اور ایک پولیس اہلکار اس کی گردن پر گھٹنا بھی رکھ کر بیٹھ گیا۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے ایسی تکنیک آزمائی جس کی انہیں تربیت نہیں دی جاتی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں ملوث ایک اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے اہلکار کو ڈیوٹی دینے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔

مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا اور برطانیہ کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

بعدازاں فیس بک سمیت کئی کمپنیاں بھی سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہونے والے احتجاج میں بھی شریک ہو گئیں اور جارج فلائیڈ کیلئے انصاف اور سیاہ فاموں کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاک افراد کی…

3 ہفتے
لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار…

اقوام متحدہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل…

3 ہفتے
شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار کئے، اقوام متحدہ

کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی…

پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ…

3 ہفتے
کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائیگی

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے