بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

کشمیر پر پاکستان اور بھارت کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ ٹرمپ

Tariq Tariq
239 Views 0 6 مہینے
کشمیر پر پاکستان اور بھارت کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ ٹرمپ
CNN
Posted at 10 ستمبر-2019

واشنگٹن۔ صدر ٹرمپ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ غیر سنجیدہ شخص ہیں مگر اب ایک مدبر سیاست دان کی طرح دنیا کو کیسے چلانا ہے۔ ایسی باتیں ان کے مخالفین کیلئے بھی خوشگوار حیرت کاباعث بن رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے موقع پر از خود کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر ڈالی۔

Courtesy CNN

کشمیر پر پیش کش اب بھی برقرار ہے

اس پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی مگر مودی نے جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن میٹنگ میں ان کی پیش کش یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ اس مسئلے کے دو فریق ہیں۔ البتہ وزیراعظم عمران سے بات چیت کا عندیہ دے دیا۔ اب صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی پیش کش اب بھی برقرار ہے۔ وہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع جاری ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ افغان طالبان کے حوالے سے کہا کہ ان کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔

طالبان نے افغان امن کے حل کا موقع کھو دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا۔ طالبان کو کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دینا بھی میرا ذاتی فیصلہ ہے۔ افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں تاہم یہ کام کسی مناسب وقت پر کیا جائیگا۔

گزشتہ دنوں کابل میں امریکی ایمبیسی کے باہر بم دھماکے میں ایک امریکی سمیت دس افراد ہلاک ہوئے جس کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں اگر یہ مذاکرات کے دوران بھی ایسی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو ان سے مذاکرات کرنا وقت کا ضیاع ہو گا۔

متعلقہ خبریں

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

46 منٹ
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

1 گھنٹہ
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

نئی دہلی فسادات میں 20 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کی فوج بلانے کی…

بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں 20 افراد ہلاک…

6 گھنٹے
نئی دہلی فسادات میں 20 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کی فوج بلانے کی درخواست

نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کاجامع مسجد پر دھاوا

نئی دہلی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اشوک نگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد پر دھاوا…

19 گھنٹے
نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کاجامع مسجد پر دھاوا

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

46 منٹ
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

47 منٹ
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

1 گھنٹہ
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

2 گھنٹے
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے