بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

بھارت نے ٹک ٹاک 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی

Iqra Khan Iqra Khan
41 Views 0 1 ہفتہ
بھارت نے ٹک ٹاک 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی
BGR India
Posted at 29 جون-2020

بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کی وزارت نے 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس میں ٹک ٹوک ، شیئر اٹ ، یوسی براوزر ، لائیک ، وی چیٹ ، اور بیگو لائیو شامل ہیں۔

آئی ٹی کی وزارت کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی خودمختاری ، دفاع ، ریاست کی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط کے بارے میں بہت سخت ہیں۔

یہ اقدام چینی فوج کے ساتھ لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ موجودہ تنازعہ کے بعد سامنے آیا ہے۔ چینی ایپلیکیشنز کے خلاف بھارتی حکام کی تنقید اور رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف سب سے بڑی کارروائی ہے۔

وزارت نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 69 اے کا استعمال کرتے ہوئے پابندی عائد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کی حفاظت اور 130 کروڑ بھارتی شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ سے متعلق پہلووں پر خدشات بڑھ رہے ہیں۔ حال ہی میں یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ اس طرح کے خدشات ہمارے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی کو مختلف ذرائع سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر موجود موبائل ایپس کے غلط استعمال کے بارے میں متعدد اطلاعات بشمول صارفین کے ڈیٹا کو غیر مجاز طریقے سے منتقل کیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ امور کے ماتحت ہندوستانی سائبر کرائم کوآرڈینیٹ سینٹر نے آئی ٹی وزارت کو بدنیتی پر مبنی ایپ کو روکنے کیلئے ایک مکمل سفارش ارسال کی ہے۔

متعلقہ خبریں

آن لائن کلاسز لینے والےغیرملکی طلبا کو امریکا چھوڑنے کا حکم

امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای) برانچ نے نئے…

3 گھنٹے
آن لائن کلاسز لینے والےغیرملکی طالبعلم امریکا چھوڑنے کا حکم

کورونا کے باعث حج کے نئے قواعد وضوابط جاری

سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کے باعث حج کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔ سعودی…

21 گھنٹے
کورونا کے باعث حج کے نئے ایس او پیز جاری

امریکا میں 2 طیارے فضا میں ٹکرا کرتباہ ہو گئے

امریکا میں دو چھوٹے طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا کرتباہ ہوگئے جس سے ان پر سوار…

1 دن
امریکہ میں 2 طیارے فضا میں ٹکرا کرتباہ ہو گئے

لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

چین اور بھارت کے درمیان ہمالیہ ریجن میں لداخ کے علاقوں میں سرحدی کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر…

3 دن
لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

4 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

3 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

3 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

2 گھنٹے
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے