بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

بھارت چینی اشیا کا بائیکاٹ نہیں کرسکتا

Iqra Khan Iqra Khan
51 Views 0 3 ہفتے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی
Philstar
Posted at 26 جون-2020

بھارت کے اعلیٰ برآمدی فروغ گروپ کا کہنا ہے کہ بھارت کا چینی اشیا کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار ہونے کی وجہ سے چینی اشیا کا بائیکاٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی مطابق بھارت اور چین کے درمیان جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کے اہم ترین چنائی پورٹ پر چین سے آنے والی کھیپ کو کسٹمز حکام نے اضافی چیکنگ کیلئے روک دیا ہے۔

فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن(ایف آئی ای او)کے صدر شرد کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے پیش نظر بھارت کو خود انحصار کرنے کیلئے حکومت کی حمایت کرتے ہیں تاہم ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ ہم بہت سارے اہم خام مال کیلئے چین پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھارتی عوام سے ان چینی اشیا کی خریداری بند کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے جنہیں بھارتی کمپنیاں بھی بناتی ہوں تاہم چینی مصنوعات پر پابندی لگانے یا بائیکاٹ سے بھارتی صنعت کاروں کو نقصان پہنچے گا۔

شرد کمار نے کہا کہ بھارت کے جنوبی پورٹ چنائی پر چین سے آنے والی کھیپ کی سخت جانچ پڑتال سے سپلائی چین میں خلل پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پورٹ آٹوموبائل اور آٹو پارٹس سے لے کر کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات تک کے سامان کا ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چین اور بھارتی فوج کے درمیان جسمانی جھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی مارے گئے تھے اور یہ 45 سال کے دوران دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان سب سے خونریز جھڑپ تھی۔

ماہرین کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست جنگ کے امکانات انتہائی کم ہیں البتہ کشیدگی میں کمی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ اس کا 90 ہزار اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ بھارت میں واقع ہے جس کے جواب میں بھارت نے دعوی کیا ہے کہ اس کا 38 ہزار اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ چین کی حدود میں اکسائی چن کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔

بھارت نے یکطرفہ طور پر اقدامات کرتے ہوئے پانچ اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ کے متنازع علاقے کو بھی اپنی وفاقی حدود میں شامل کر لیا تھا۔چین نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام اہم فورمز پر اٹھایا تھا۔

متعلقہ خبریں

ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

ایران کی حکومت نے چابہار ریل منصوبے سے بھارت کو باہر نکال دیا ہے۔ بھارت اور ایران نے…

5 گھنٹے
ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

3 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

حج کیلئے 160 ممالک کے شہری منتخب کر لئے گئے

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی…

17 گھنٹے
حج کیلئے 160 ممالک کے شہری منتخب کر لئے گئے

امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

امریکی شہر سان ڈیاگو کے بحری فوجی اڈے میں کھڑے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز میں دھماکے کے…

20 گھنٹے
امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

تازہ ترین

شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا…

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میرج ہال ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے کا اعلان…

5 گھنٹے
شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا عندیہ

ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

ایران کی حکومت نے چابہار ریل منصوبے سے بھارت کو باہر نکال دیا ہے۔ بھارت اور ایران نے…

5 گھنٹے
ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

3 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

2 گھنٹے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے