بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2021

لداخ پر ایک اور جھڑپ، چین نے 2 بھارتی فوجی مار دیئے

Iqra Khan Iqra Khan
38 Views 0 1 سال
Defence Star
Posted at 29 جون-2020

بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے۔ لداخ سیکٹر میں ایک بار پھر جھڑپ ہو گئی جس میں چینی افواج نے مزید 2 بھارتی فوجیوں کو مار دیا جبکہ3اورٹیکنیکل پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

لداخ میں بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے جہاں چین نے ایل اے سی پر مزید 3 ٹیکنیکل پوزیشنز کاکنٹرول حاصل کرلیا جس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں جبکہ بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ وہ 20 مارشل آرٹس ٹرینرز کو اپنی افواج کی تربیت کیلئے تبت بھیج رہا ہے۔ چین کی جانب سے اس کی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی تاہم چین کے بروقت فیصلوں نے مودی سرکارکو بوکھلاہٹ کا شکار کررکھا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلوان دریا سیکٹر میں 9کلو میٹر کے علاقے میں چینی فوج نے 16کیمپ قائم کر لئے ہیں جبکہ بھارت چینی سرحد پر اپنی فوج میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے ہمالیہ میں متنازع سرحد سے متعلق دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے علاقے میں خود کو محدود کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ بڑے پیمانے پر فوج میں اضافہ کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیٹلایٹ کے ذریعہ نئی تصاویر میں اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ چین نے گلوان علاقے میں اپنی فوجی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔چین کی زمینی پوزیشن میں صاف طور پر تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ ن

ئی تصاویر میں گلوان دریا میں بھارت کی جانب سے نقصان زدہ پختہ دیوار کو دیکھا جاسکتا ہے، لیکن کوئی نیا بھارتی کیمپ موجود نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ تصاویر میں گلوان دریا میں 9کلو میٹر کے علاقے میں کم سے کم 16فوجی کیمپ موجود ہیں جن پر کالے رنگ کے ترپال ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں حقیقی کنٹرول لائین پر مزید 2 بھارتی فوجی لقمہ اجل بن گئے ہیں لیکن وزارت دفاع نے ان کی ہلاکت کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کمسن نواسے کے سامنے نانا کا…

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی جہاں قابض فوج نے 60 سالہ شخص…

1 سال

ماسک پہننے کی تاکید پر سرکاری افسر کا معذور خاتون پر تشدد

بھارت میں معذور ساتھی خاتون کی جانب سے دفتر میں ماسک پہننے کی تاکید کرنے پر ڈپٹی مینیجر…

1 سال

بھارت نے ٹک ٹاک 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی

بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کی وزارت نے 59 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس میں…

1 سال

نیپالی وزیر اعظم نے بھارت پر نیا الزام عائد کر دیا

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ہٹانے کیلئے…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے