بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

کورونا آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں، خطبہ حج

Iqra Khan Iqra Khan
37 Views 0 6 دن
کورونا آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں، خطبہ حج
Express News
Posted at 30 جولائی-2020

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ کورونا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں اور ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ ہمارے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، تقویٰ اختیار کرنے والے تنگ دستی سے دور رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تم لوگوں کو تقوی کی نصیحت کی جاتی ہے، آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ دین میں کسی نئی چیز کی کوئی گنجائش نہیں، اللہ تعالیٰ نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا، اللہ تعالیٰ شرک کو پسند نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر قسم کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں، اللہ تعالیٰ نے خوشی اور غمی کی حالت میں صبر کی تلقین کی ہے، اللہ نے فرمایا کہ کبھی تمہیں مال میں اور کبھی اولاد میں کمی سے آزماتے ہیں۔

خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ عبادات سے ہی مصیبتوں سے چھٹکارا ملتا ہے، کورونا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں، ہمارے گناہوں کی وجہ سے اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن میں ہے کہ صبر اور دعا کے ذریعے اللہ کی مدد مانگو، اللہ تعالی تمہارے لیے مشکلات نہیں آسانیاں چاہتا ہے، قرآن میں ہے کہ معمولی مصیبت کا مقصد بڑی مشکل سے چھٹکارا ہے اور ایمان والے ہیں جو مصیبت میں اللہ پر یقین رکھتے ہیں۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک اختیار کریں، اپنی بیویوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آو، اپنے بھائی بہنوں اور رشتہ داروں کا خیال رکھو، رشتہ داروں کے ساتھ صلح رحمی کے ساتھ پیش آو، حقداروں کا حق ادا کرو اور سیدھے راستے پر چلنے والے کیلئے ہی نجات ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

7 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاک افراد کی…

10 گھنٹے
لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار…

اقوام متحدہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل…

1 دن
شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار کئے، اقوام متحدہ

کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی…

پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ…

3 دن
کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائیگی

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

6 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

7 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

7 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

8 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے