بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

امریکی خام تیل کی قیمت میں تاریخی کمی، ایشیائی مارکیٹ سے ریکوری

Iqra Khan Iqra Khan
62 Views 0 1 مہینہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ایک بار پھر پھر کم ہو گئی
Al Jazeera
Posted at 21 اپریل-2020

تاریخ میں پہلی بار امریکی خام تیل منفی 37ڈالر فی بیرل تک ٹریڈ ہوا تاہم آج ایشیائی مارکیٹ کھلنے کے بعد کچھ ریکوری ہونے سے قیمت مثبت زون میں داخل ہو گئی ہے۔‌ امریکی خام تیل کی قیمت اب فی بیرل بڑھ کر ایک ڈالر 55 سینٹ تک پہنچ گئی ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت گزشتہ شب عالمی منڈی میں کریش کرگئی تھی جو منفی 37 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی، تاہم آج امریکی خام تیل قیمت میں اضافے کے بعد ایک ڈالر 55 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا جبکہ برطانوی خام تیل 25 ڈالر 38 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پہلے سعودی عرب، روس کے درمیان تیل کی قیمتوں پر ہونے والی کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی تھی۔

بعد ازاں دونوں ممالک میں ڈیل طے ہوگئی تھی، دو روز قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے کو ملا تھا۔

گزشتہ روز امریکی خام تیل کی قیمت کریش کر گئی جس کے بعد امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی ) کی قیمت منفی زون میں داخل ہو گئی۔ جس کے بعد قیمت منفی 37 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

امریکی خام تیل میں کمی کے بعد مئی کے معاہدے بند کر دیئے گئے تھے۔ متعددامریکی تیل کی کمپنیاں بند ہونے کے قریب اور ریڈزون میں آگئی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی آئل کمپنیاں تیل ذخیرہ کرنے کیلئے پیسے دینے پر مجبور ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ تاریخ میں تیل کی قیمت کبھی اس سطح پر نہیں آئی، یہ امریکی معیشت کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے تاہم اب ایشیائی مارکیٹس کھلنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت مثبت زون میں داخل ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

6 گھنٹے

امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد پورے…

7 گھنٹے
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

امریکی فسادات، ٹرمپ نے بائیں بازو کے گروپ انتفا کو دہشتگرد قرار…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں…

1 دن
امریکی فسادات، ٹرمپ نے بائیں بازو کے گروپ انتفا کو دہشتگرد قرار دیدیا

سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا لاک ڈاون کے باعث گزشتہ دو ماہ سے بند…

3 دن
سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کر دیا

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

29 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

6 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے