بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

ماسک پہننے کی تاکید پر سرکاری افسر کا معذور خاتون پر تشدد

Iqra Khan Iqra Khan
39 Views 0 7 دن
ماسک پہننے کی تاکید پر سرکاری افسر کا معذور خاتون پر تشدد
Social Media
Posted at 30 جون-2020

بھارت میں معذور ساتھی خاتون کی جانب سے دفتر میں ماسک پہننے کی تاکید کرنے پر ڈپٹی مینیجر نے اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے محکمہ سیاحت کے دفتر میں سرکاری افسر نے خاتون ملازم کو بال پکڑ کر بری طرح گھسیٹا اور آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا ککے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کے باعث دفاتر میں ماسک کا استعمال لازم قرار دیا ہے اور محکمہ سیاحت کے دفتر میں معذور خاتون نے اپنے ڈپٹی مینیجر کو ماسک پہننے کا کہا جس پر وہ طیش میں آگیا اور خاتون کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

محکمہ سیاحت کے ڈپٹی مینیجر کی شناخت بھاسکر کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے وقت دفتر کے دیگر ملازمین بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے خاتون کی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے ماسک نہیں پہنا ہوا اور وہ اچانک خاتون کی سیٹ پر آکر اسے بالوں سے گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

خاتون نے اپنے افسر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس پر ملزم نے فرار کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے پولیس نے اسے حراست میں لے لیا جبکہ اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

پولیس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر دفعات کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جس پر اسے عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

آن لائن کلاسز لینے والےغیرملکی طلبا کو امریکا چھوڑنے کا حکم

امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای) برانچ نے نئے…

4 گھنٹے
آن لائن کلاسز لینے والےغیرملکی طالبعلم امریکا چھوڑنے کا حکم

کورونا کے باعث حج کے نئے قواعد وضوابط جاری

سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کے باعث حج کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔ سعودی…

22 گھنٹے
کورونا کے باعث حج کے نئے ایس او پیز جاری

امریکا میں 2 طیارے فضا میں ٹکرا کرتباہ ہو گئے

امریکا میں دو چھوٹے طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا کرتباہ ہوگئے جس سے ان پر سوار…

1 دن
امریکہ میں 2 طیارے فضا میں ٹکرا کرتباہ ہو گئے

لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

چین اور بھارت کے درمیان ہمالیہ ریجن میں لداخ کے علاقوں میں سرحدی کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر…

3 دن
لداخ پہنچتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہاتھ جوڑ دیئے

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

3 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

2 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

2 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

44 منٹ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے