بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ 8 ماہ بعد رہا

Iqra Khan Iqra Khan
26 Views 0 2 ہفتے
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ 8 ماہ بعد رہا
India Today
Posted at 24 مارچ-2020

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نظر بند کئے گئے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو 8 ماہ بعد رہا کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کو 8 ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ عمر عبداللہ کو دیگر سیاسی رہنماووں کے ہمراہ 5 اگست 2019 کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جیلوں میں غیر آئینی طور پر قید دیگر سیاسی رہنماووں اور کارکنوں کو بھی رہا کیا جائے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کو واپس لیکر کشمیر کی سابق حیثیت کو بحال کیا جائے۔

سیاسی رہنما عمر عبداللہ کے والد فارق عبداللہ کو بھی چند روز قبل رہا کردیا گیا تھا ،جس کے بعد عمر عبداللہ کی رہائی کی بھی امید کی جارہی تھی۔

یاد رہے کہ اب بھی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت کئی سیاسی رہنما جبری طور پر نظر بند جبکہ حریت رہنما جیلوں میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کو آئین میں حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کر کے وادی کو وفاق کے ماتحت دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا اور شدید عوامی ردعمل کے پیش نظر حریت رہنماوں سمیت فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی گھروں میں نظر بند کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی جانب سے کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے…

1 گھنٹہ
کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اٹلی سے امداد میں آنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچنے…

18 گھنٹے
چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

1 دن
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے…

2 دن
امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

5 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے