بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-February-2020

فلسطینی علاقوں پر قبضہ نیتن یاہو کا انتخابی منشور

Tariq Tariq
233 Views 0 6 مہینے
فلسطینی علاقوں پر قبضہ نیتن یاہو کا انتخابی منشور
Posted at 11 ستمبر-2019

یروشلم۔ بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ نہ صرف عرب دنیا بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ایک طمانچے سے کم نہیں ہے۔ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی قبضے کو قانونی قرار دلوانے کیلئے مغرب اور امریکہ بھی اس کا ہمنوا ہے۔

اسرائیلی قبضے کو قانونی قرار دلوانے کیلئے مغرب اور امریکہ ہمنوا

بدقسمتی سے آج عرب دنیا بھی ان علاقوں کو آزاد کرانے کے اپنے دیرینہ موقف سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اگلے انتخابات میں کامیابی کیلئے فلسطینی علاقوں پر قبضے کو اپنا منشور بنا لیا ہے۔ اس کو روکنے اور چیلنج کرنیوالا کوئی نہیں۔ صدر ٹرمپ کا فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ جائز قرار دلوانے کیلئے اہم کردار رہا ہے۔ اب صدر ٹرمپ کشمیر پر بھی ثالثی کی پیش کش کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے فلسطین پر کردار کی وجہ سے ان کی کشمیر پر ثالثی کو شکوک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ اب انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ دوبارہ حکومت بنائی تو وادی اردن اور بحیرہ مردار کے شمالی علاقے اسرائیل میں شامل کرائیں گے۔ یہ علاقہ مغربی کنارے کا تیس فیصد بنتا ہے جہاں 65 ہزار فلسطینی آباد ہیں۔

یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر غیر قانونی طور پر 11 ہزار اسرائیلیوں کو بھی آباد کیا گیا ہے۔ ادھر فلسطینی وزیراعظم محمد اتشتیہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو مشرق وسطٰی میں قیام امن کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اسے فلسطینی علاقوں کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کی آمد پر مودی پھر سفارتی آداب کیوں بھول گئے؟

نئی دہلی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے۔…

2 گھنٹے
ٹرمپ کی آمد پر مودی پھر سفارتی آداب کیوں بھول گئے؟

امریکی صدر بھارت پہنچ گئے، مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں، مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔…

2 گھنٹے
امریکی صدر بھارت پہنچ گئے، مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے

سعودی حکام کا مکہ گرل نامی خاتون ریپر کو گرفتار کرنے کا…

مکہ کے گورنر شہزاد خالد بن فیصل نے مکہ گرل کے نام سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر…

3 گھنٹے
سعودی حکام کا مکہ گرل نامی خاتون ریپر کو گرفتار کرنے کا حکم

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مستعفی ہو گئے

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے اسے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بادشاہ…

5 گھنٹے
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مستعفی ہو گئے

تازہ ترین

والدین وکیل بیٹے سے جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی۔ بوڑھے والدین وکیل بیٹے سے اپنی جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں…

5 گھنٹے

نوازشریف کے ذاتی معالج نے آج دل کے آپریشن کی تردید کر…

لندن۔ ئی نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تردید کر…

3 گھنٹے

کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

پشاور۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔…

2 گھنٹے
کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار…

کراچی۔ کسٹمز ہاؤس کراچی میں اسسٹنٹ کلکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

2 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے