بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

دہلی میں متنازع قانون کیخلاف احتجاج 9افراد کی جاں لے گیا

Tariq Tariq
58 Views 0 1 مہینہ
دہلی میں متنازع قانون کیخلاف احتجاج 9افراد کی جاں لے گیا
Geo
Posted at 25 فروری-2020

نئی دہلی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف عوامی احتجاج کے دوران ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ احتجاج کرنیوالوں کو قابو میں رکھنے کیلئے دہلی کے شمال مشرقی علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا جہاں پیراملٹری فورسز کی 35 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ علاقے میں سپیشل سیل، کرائم برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی۔

پورے شمال مشرقی ضلع میں دفعہ 144 نافذ

نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں اتوار سے ہنگاموں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نئی دہلی کے گروتیج بہادر ہسپتال کی انتظامیہ نے ہنگاموں میں اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جن میں پولیس اہلکار رتن لال بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی علاقوں میں تشدد کے واقعات میں نیم فوجی دستوں اور پولیس کے کئی اہلکاروں سمیت 135 افراد زخمی ہو گئے۔ گروتیج ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 31 افراد کو لایا گیا جس میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو بھجن پور کے علاقے میں آتش زدگی کی 45 کالیں موصول ہوئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے حالات میں قابو پانے کیلئے پورے شمال مشرقی ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ حکم نامے میں ہتھیار یا کسی بھی آتشی اشیاء کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ پولیس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص مذکورہ احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نئی دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کجریوال نے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیر کا ڈومیسائل قانون تبدیل۔ حریت…

کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں مودی سرکار نے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کے حقوق پر بڑا ڈاکہ…

1 دن
کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیر کا ڈومیسائل قانون تبدیل۔ حریت رہنما الطاف بٹ

افغان حکومت کا اس ہفتے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا…

افغان حکومت نے اس ہفتے کے اختتام تک 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔…

1 دن
افغان حکومت کا اس ہفتے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

2 دن
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

2 دن
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

3 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

2 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

1 گھنٹہ

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

1 گھنٹہ
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے