بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

چین اپنی حساس لیبارٹریوں کے معائنے کی اجازت دے، امریکا

Iqra Khan Iqra Khan
47 Views 0 1 مہینہ
چین اپنی حساس لیبارٹریوں کے معائنے کی اجازت دے، امریکا
DW
Posted at 23 اپریل-2020

امریکا نے چین سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ چین اپنی حساس لیبارٹریوں کے معائنے کی اجازت دے۔ابتدا میں متاثرہ مقامات تک کسی کورسائی نہیں دی گئی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کورونا وائرس کے ووہان کی تجربہ گاہ سے لیک نہ ہونے کے دعووں کے حوالے سے کہا کہ یہ بات بڑی اہم ہے کہ ایسے مواد کو محفوظ طریقے سے ہینڈل کیا جائے تاکہ حادثاتی طور پر پھیلنے سے بچا جاسکے۔

یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس ووہان کی لیب میں بنا ہے۔ پھر وہاں سے ایک شخص مارکیٹ گیا اور یہ وائرس پھیلتا چلا گیا۔تاہم چین نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شیوانگ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات بے بنیاد ہیں ہم انہیں مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قربانی دی،بین الاقوامی ہم آہنگی سے ہی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست میسوری نے کورونا وائرس کو ٹھیک انداز میں کنٹرول نہ کرنے پر چین کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

ریاست میسوری کے اٹارنی جنرل ایرک شمٹ نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہتر اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے ہمیں بڑے پیمانے پر معاشی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے کورونا وائرس کی حساسیت اور اعداد و شمار سے متعلق دنیا سے جھوٹ بولا ۔اس لئے چین کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

ملائیشیا کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے بیٹے کو…

5 گھنٹے
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر…

18 گھنٹے
حج و عمرہ ابھی معطل رہیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور

انگلینڈ میں پہلی باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

برطانیہ میں پہلی بار باحجاب خاتون جج کے منصب پرفائز ہوگئی ہیں۔ لیڈز سے تعلق رکھنے والی 40…

1 دن
انگلینڈ میں پہلی باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

بھارت میں کورونا وارس کے پھیلاو کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈاون کے باعث بھی کیسز اور…

2 دن
امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

تازہ ترین

مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

ملائیشیا کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے بیٹے کو…

5 گھنٹے
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

4 گھنٹے
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

3 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

2 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے