بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

Iqra Khan Iqra Khan
84 Views 0 2 مہینے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا
Business Insider
Posted at 30 مارچ-2020

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب ہو گئی ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ انہیں کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے اور وہ صحتیاب ہو گئی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے ڈاکٹر اور اوٹاوا پبلک ہیلتھ کی جانب سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور اب میں اچھا محسوس کر رہی ہوں۔

https://www.facebook.com/SophieGregoireTrudeau/

انہوں نے کہا کہ ہم ان مشکل حالات سے جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے گھروں میں رہیں اور دیگر ہدایات پر عمل کریں۔

کینیڈین خاتون اول نے کہا کہ میں ان تمام افراد کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیشن میں رکھ لیا تھا اور ان کی وجہ سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی خود کو محدود کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

4 گھنٹے

امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد پورے…

5 گھنٹے
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

امریکی فسادات، ٹرمپ نے بائیں بازو کے گروپ انتفا کو دہشتگرد قرار…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں…

1 دن
امریکی فسادات، ٹرمپ نے بائیں بازو کے گروپ انتفا کو دہشتگرد قرار دیدیا

سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا لاک ڈاون کے باعث گزشتہ دو ماہ سے بند…

3 دن
سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کر دیا

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

2 گھنٹے
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

3 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

4 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے