بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

برطانیہ نے شرعی نکاح کو غیر قانونی قرار دیدیا

Iqra Khan Iqra Khan
75 Views 0 2 مہینے
برطانیہ نے نکاح کو شادی کی ایک غلط تقریب قرار دیدیا
Anonymous Enthusiast
Posted at 17 فروری-2020

برطانیہ میں اب صرف نکاح کو شادی کی ایک مناسب تقریب نہیں سمجھا جائے گا۔ ملک میں اپیل کورٹ کے دو سال قبل کے ​​فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے جس میں نکاح کو شادی کا قانونی طریقہ قرار دیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ نسرین اختر اور محمد شہباز خان سے متعلق طلاق کے معاملے میں سنایا گیا تھا ، جنہوں نے 1998 میں نکاح کے ذریعہ شادی کی تھی۔ ایک امام اور 150 مہمانوں کی موجودگی میں نکاح کے علاوہ کوئی اور سول تقریب منعقد نہیں کی گئی تھی۔

یہ جوڑا 2016 میں الگ ہوگیا تھا۔ محمد شہباز نے اپنی بیوی کی طلاق کی درخواست کو روکنے کیلئے یہ کہا تھا کہ ان کی قانونی طور پر شادی نہیں ہوئی۔ اس کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے فیملی ڈویژن میں 2018 میں ہوئی تھی، جہاں شوہر نے دلیل دی تھی کہ انہوں نے صرف شرعی قانون کے تحت شادی کی تھی۔

دوسری جانب نسرین اختر نے موقف اختیار کیا کہ وہ اسی طرح قانونی تحفظ اور معاملات کی حقدار ہیں جیسا کہ دوسرے شادی شدہ جوڑوں کیلئے قوانین ہیں۔ اس کے بعد جسٹس ولیم نے فیصلہ سنایا تھا کہ یہ شادی 1973 میں ہونے والے ازدواجی ایکٹ کے زمرے میں آتی ہے ، لہٰذا ان کے ساتھ اسی طرح برتاو کیا جائے جیسا کہ برطانیہ میں دوسرے شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

بعد ازاں اٹارنی جنرل نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی ، کیونکہ عدالت نے شادی کو ایک غیر اہلیت کی تقریب کے طور پر فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس شادی کو رجسٹرڈ نہیں کرایا گیا تھا۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ شادی کے دوران کوئی رجسٹرار موجود نہیں تھا اور دونوں فریقوں کو کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

نسرین اختر اور محمد شہباز خان دونوں نے اپیل کی کارروائی میں کوئی حصہ نہیں لیا۔

اب کئے گئے فیصلے کے مطابق برطانیہ میں مسلمان نکاح کے اسلامی طریقے کے علاوہ عیسائیوں اور یہودیوں کی طرح سول شادیوں کا اہتمام کرنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اٹلی سے امداد میں آنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچنے…

6 گھنٹے
چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

14 گھنٹے
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے…

1 دن
امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل کردیا

کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو…

2 دن
برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل کردیا

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

2 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

3 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

3 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

4 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے