بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

اردگان اور پوٹن کا ادلب میں سیزفائر کا بڑا اعلان

Tariq Tariq
64 Views 0 4 ہفتے
اردگان اور پوٹن کا ادلب میں سیزفائر کا بڑا اعلان
Dunya
Posted at 6 مارچ-2020

ماسکو۔ مشرق وسطٰی میں طویل عرصے سے امن و امان کی خراب صورتحال میں بہتری کیلئے ترک صدر رجب طیب اردگان ماسکو کے سرکاری دورے پر ہیں۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں دو بڑوں کے درمیان چھ گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں شامی علاقے ادلب میں سیزفائر کا بڑا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اردگان نے شام کے شورش زدہ صوبے ادلب میں سیزفائر کا اعلان کر دیا۔ طیب اردگان نے اس موقع پر شامی حکومت کو خبردار کیا کہ ترکی نے ادلب میں شامی فوج کو پسپا کرنے کیلئے ہزاروں فوجی بھیج رکھے ہیں جو ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اگر شامی حکومت نے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو ترکی پوری طاقت سے جواب دے گا۔

دونوں رہنما مہاجرین کی انکے گھروں کو واپسی میں مدد کیلئے تیار

طیب اردگان نے کہا کہ دونوں رہنما مہاجرین کی ان کے گھروں کو واپسی میں مدد کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر روسی صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ روس اپنے ترک دوست کے ساتھ پہلے غیر رضا مند تھا مگر اب ہم پرامید ہے کہ اس معاہدے سے ادلب میں امن و امان کی بحالی اور لڑائی کے خاتمے میں مدد ملے گی جس سے انسانی بحران کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

بعد ازاں دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ محفوظ راستے کو شمال اور جنوب کی جانب چھ چھ کلومیٹر تک توسیع دی جائے گی۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے وزراء دفاع ایک ہفتے میں پیرامیٹرز پر اتفاق کریں گے۔

دوسری جانب ترکی کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ادلب میں سیزفائر کے اعلان کے بعد جمعہ کو ترک فورسز نے گزشتہ روز دو فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں شامی افواج پر دو میزائل فائر کئے جس سے 21 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے گزشتہ دسمبر سے ادلب کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے شامی افواج کے حملے جاری ہیں۔ صوبے میں جاری لڑئی سے 300 سویلین ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ صوبے میں ترکی کے ساتھ ملنے والی سرحد پر لگ بھگ 10 لاکھ افراد بے گھر ہیں۔

متعلقہ خبریں

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

3 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے آئندہ 2 ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی شریوں کیلئے…

28 منٹ
آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

بھارت میں ملیر کوٹلہ کے گوردوارہ صاحب ہا دا ناارا کے حکام روزانہ ایک ہزار کے قریب ضرورت…

19 گھنٹے
گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

تازہ ترین

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

3 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

ملک میں کورونا وائرس بڑھے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب 15جنوری کو ہمیں پتا چلا کہ چین میں کورونا…

3 گھنٹے
ملک میں کورونا وائرس بڑھے گا، وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے