بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

اپیل آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف

Tariq Tariq
186 Views 0 3 مہینے
اپیل آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف
FACE BOOK
Posted at 11 ستمبر-2019

واشنگٹن۔ موبائل ٹیکنالوجی میں بڑا نام کمانے والی اپیل کمپنی نے آئی فون کے مختلف ماڈلز متعارف کروا دئیے۔ موبائل صارفین میں آئی فون 11 میں نئی جدید سہولیات کے حوالے سے گہری دلچسپی پائی جاتی تھی۔ اب آئی فون 11 میں پہلے سے زیادہ کیمرے اور پروسیسر کم پاور استعمال کرتے ہوئے زیادہ تیز رفتاری سے کام کرے گا۔

Courtesy Twitter

سمارٹ واچ کا نیا ورژن بھی متعارف

آئی فون 11پرو کے دو نئے ماڈلز کی بیٹری پرانے ماڈلز کی نسبت چار سے پانچ گھنٹے زیادہ کام کرے گی۔ البتہ فائیو جی ماڈل لانچ نہیں کیا گیا۔ چند صارفین کا کہنا ہے کہ اس میں چند دوسرے فیچر غائب پائے گئے ہیں۔ اپیل کی جانب سے سمارٹ واچ کا نیا ورژن بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔

Courtesy Twitter

سمارٹ واچ میں کمپاس کا آپشن بھی رکھا گیا ہے

اس میں پہلی مرتبہ ہر وقت آن رہنے والا فیچر بھی دستیاب ہے۔ سیریز فائیو واچ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی بیڑی مسلسل 18 گھنٹے چارجنگ کے بعد کام کرے گی۔ سمارٹ واچ میں کمپاس کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ٹائٹینیم کیسنگ بھی ہے۔ یہ گھڑی پہننے والے کو اردگرد شور کو خطرے کی حد تک بڑھنے سے بھی آگاہ کرے گی۔

نئے آئی فون 11 کی خاص بات چیزالٹراوائیڈ رئیر کیمرا ہے۔ اس کا آپٹیکل زوم دو سو فیصد ہے۔ پرو ماڈلز میں ٹیلی فوٹو اور نارمل لینز کو برقرار رکھا گیا ہے۔ البتہ آئی فون 11 میں صرف ایک الٹراوائیڈ لینز اور سینڈرڈ لینز ہے۔ نیا نائٹ موڈ فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے جو تصویر کو ضرورت پڑنے پر زیادہ روشن کرے گا۔

پروسیسنگ کے دوران ڈیجنیٹل شور کم کرنے کی صلاحیت

اس کی پروسیسینگ کے دوران ڈیجنیٹل شور کم کرنے کی صلاحیت بھی ہو گی۔ قبل ازیں گوگل، سیم سنگ اور ہواوے اپنے ہینڈ سیٹ میں ایسے فیچرز پہلے ہی متعارف کروا چکے ہیں۔ آئی فون 11 میں فیوژن طرز کی ایک نئی سہولت دی گئی ہے۔

یہ بیک وقت نو تصاویر لے کر ان کو جوڑنے کر بہترین تصویر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ابتدا میں یہ سہولت نہیں ہو گی۔ البتہ سال کے اختتام تک ایک سافٹ وئیر کے ذریعے دستیاب ہو گی۔ آئی فون 11 اس سے پہلے آنیوالے ایکس آر سے تھوڑا سستا ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

51 منٹ
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

چین میں 3 سورج نکل آئیں

چین میں صبح ہوتے ہی آسمان پر 3 سورج نمودار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ میں 3…

24 گھنٹے
چین میں 3 سورج نکل آئیں

نریندر مودی سیڑھیوں پر گر گئے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی شہر کان پور میں سیڑھیاں چڑھتے گر گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑ کر…

1 دن

بھارتی ریاستوں کا متنازع شہریت قانون نافذ کرنے سے انکار

بھارتی متنازع شہریت بل پر بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد…

1 دن
بھارتی ریاستوں کا متنازع شہریت قانون نافذ کرنے سے انکار

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

59 منٹ

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

42 منٹ

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

43 منٹ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

51 منٹ
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے