بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

ماسک ذخیرہ کرنیوالوں کو سزائے موت دینے کا اعلان

Iqra Khan Iqra Khan
62 Views 0 1 مہینہ
ماسک ذخیرہ کرنیوالوں کو سزائے موت دینے کا اعلان
RFI
Posted at 3 مارچ-2020

ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد حفاظتی ماسک کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں اور ماسک کی اسمگلنگ کرنے والے افراد کو پھانسی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ملک میں ماسک اور دیگر حفاظتی اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے ایران کے پراسیکیوٹر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا ہے کہ ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل محمد علی جعفری نے وزیر صحت سعید نمکی کے مکتوب کے جوابی خط میں کہاکہ ہم نے آپ کی طرف سے توجہ مبذول کرانے کے بعد صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برتنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ماسک اور طبی سامان کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے ہمدردی کے مستحق نہیں ہوں گے۔اگر کوئی شخص ماسک کی ذخیرہ اندوزی کا مرتکب پایا گیا تو اسے سزائے موت دی جائے گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق دوسری جانب ایران کے شہر مشہد اور قم میں مذہبی شخصیات کے مزارات پر زائرین کی دیواروں کو بوسہ دینے کی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں ۔ ان زائرین کا دعویٰ ہے کہ وہ اس طرح کورونا وائرس کو چیلنج کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیر کا ڈومیسائل قانون تبدیل۔ حریت…

کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں مودی سرکار نے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کے حقوق پر بڑا ڈاکہ…

1 دن
کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیر کا ڈومیسائل قانون تبدیل۔ حریت رہنما الطاف بٹ

افغان حکومت کا اس ہفتے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا…

افغان حکومت نے اس ہفتے کے اختتام تک 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔…

1 دن
افغان حکومت کا اس ہفتے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

2 دن
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

2 دن
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

2 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

2 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

1 گھنٹہ

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

42 منٹ
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے