بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

امریکہ طالبان امن معاہدہ خطرے میں کیوں پڑ گیا؟

Tariq Tariq
70 Views 0 4 ہفتے
امریکہ طالبان امن معاہدہ خطرے میں کیوں پڑ گیا؟
GEO
Posted at 4 مارچ-2020

کابل۔ امریکہ افغان امن معاہدے کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ امریکہ کا افغان طالبان پر پہلا فضائی حملہ سامنے آ گیا حالانکہ امریکہ اور عالمی میڈیا اس معاہدے کوتاریخی پیش فت قرار دے رہا تھا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے ہلمند صوبے میں 4 مارچ کو طالبان جنگجوؤں پر فضائی حملہ کیا۔

یہ 11 دنوں میں پہلا امریکی حملہ ہے

امریکی ترجمان نے اس حملے کی وضاحت بھی ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ طالبان افغان فورسز کی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنا رہے تھے۔ فضائی حملہ طالبان کے پیشگی حملے کو روکنے کیلئے کیا گیا۔ امریکی فوجی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ طالبان کیخلاف یہ 11 دنوں میں پہلا امریکی حملہ ہے۔ طالبان نے امن معاہدے میں عالمی برادری سے تشدد میں کمی، حملے نہ کرنے کا عہدہ کیا تھا،

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان غیر ضروری حملے روکیں اور وعدوں کا پاس بھی کریں۔ ہم امن کیلئے پرعزم ہیں۔ ضرورت پڑنے پر اپنے اتحادیوں کا دفاع بھی کریں گے۔ افغان فورسز کے دفاع کی ذمہ داری بھی ہم پر ہی عائد ہوتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان عوام کی امن کی خواہش کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان رہنما ملا برادر کی ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی۔ ٹیلی فونک گفتگو کی اطلاع پہلے طالبان ترجمان نے ٹوئٹر پر دی تھی تاہم بعد میں امریکی صدر نے بھی اس کی تصدیق کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 35 منٹ گفتگو ہوئی۔ ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے ملا برادرز سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

ہم نے کافی طویل اور اچھی گفتگو کی۔ واضح رہے دوحہ سمجھوتے کے تحت پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان کو ایک ہزار قیدی رہا کرنے ہیں لیکن افغان صدر کی جانب سے پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار کے بعد طالبان نے انٹرا افغان مذاکرات سے انکار کر دیا۔

ادھر قندوز میں افغان فوج پر حملے میں 16 فوجی ہلکار ہلاک ہو گئے۔ کئی فوجیوں کو طالبان نے یرغمال بھی بنا لیا۔

متعلقہ خبریں

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

2 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے آئندہ 2 ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی شریوں کیلئے…

3 منٹ
آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

بھارت میں ملیر کوٹلہ کے گوردوارہ صاحب ہا دا ناارا کے حکام روزانہ ایک ہزار کے قریب ضرورت…

19 گھنٹے
گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

5 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

2 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے