بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

امریکہ کےبعد فرانس نے بھی عبادت گاہیں کھول دیں

Iqra Khan Iqra Khan
45 Views 0 2 ہفتے
امریکہ کےبعد فرانس نے بھی عبادت گاہیں کھول دیں
dailypakistan
Posted at 23 مئی-2020

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث 2 ماہ تک لاک ڈاون جاری رہنے کے بعد آج سے عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم عبادت گزاروں کو قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنا ہوگی۔

بی بی سی کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ عبادت کے اجتماعات کی اجازت ہوگی تاہم شرکت کرنے والوں کو داخلے سے پہلے ہاتھ دھونے ہوں گے، چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہوگا اورہرکسی سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔

یاد رہے کہ فرانس کے حکام نے رواں ماہ کے اوائل میں لاک ڈاون اقدامات میں نرمی کر دی تھی تاہم انہوں نے عبادت کے اجتماعات پر پابندی برقرار رکھی تھی جس پر مذہبی گروہوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاستی گورنرز کو عبادت کے مقامات کھولنے کا حکم دیا اور کہا کہ یہ لازمی خدمات ہیں۔

انہوں نے گورنرز کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے انکار کیا تو وہ ان کا حکم مسترد کر دیں گے۔امریکی صدر کے پاس ایسا کرنے کا براہ راست اختیار نہیں ہے تاہم وہ وفاقی امداد ضرور روک سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

امریکی فسادات، فوج کی تعیناتی پر موجودہ و سابق آرمی جنرلز کی…

سیاہ فام شہری کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر موجودہ سابق امریکی…

17 گھنٹے
امریکی فسدات، فوج کی تعیناتی پر موجودہ و سابق آرمی جنرلز کی ٹرمپ پرتنقید

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، 37 بچے زخمی ہو…

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے…

2 دن
اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، متعدد بچے زخمی

بھارت اور آسٹریلیا اب ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کریں گے

بھارت اور آسٹریلیا نے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے…

2 دن
بھارت اور آسٹریلیا اب ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کریں گے

سعودی حکومت 2 سال تک نجی اداروں کے ملازمین کو نصف تنخواہ…

سعودی عرب میں معیشت کے استحکام اور کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے نجی اداروں کے ملازمین…

3 دن
سعودی حکومت 2 سال تک نجی اداروں کے ملازمین کو نصف تنخواہ دے گی

تازہ ترین

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

4 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

13 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

14 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

14 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے