بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

ہنگامی اقدامات کرنے کے بعد مطاف کعبہ کھول دیا گیا

Iqra Khan Iqra Khan
66 Views 0 4 ہفتے
ہنگامی اقدامات کرنے کے بعد مطاف کعبہ کھول دیا گیا
92 news
Posted at 6 مارچ-2020

سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کے بعد مطاف کعبہ کھول دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کے مریض سامنے آنے کے بعد ہنگامی طور پر مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کے ارد گرد کے حصے کی صفائی کی گئی، انتظامات مکمل ہوتے ہی دونوں مقامات کھول دیئے گئے۔ بالائی منزلوں پر بھی طواف کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مطاف خانہ کعبہ کا کون سا حصہ ہے

خیال رہے کہ مطاف خانہ کعبہ کا وہ سفید حصہ ہے جہاں مسلمان عمرہ اور حج کے دوران طواف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر بھی عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

سعودی حکومت نے غیرملکی زائرین پر31 مارچ تک پابندی بڑھادی ہے۔ سعودی ایئرلائن نے منسوخ کی گئی ٹکٹوں کے ری فنڈ کیلئے ایئرلائن کے سیلزسپورٹ سینٹرسے رابطہ کی ہدایت بھی کردی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کتنے کیسز موجود ہیں؟

یاد رہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا۔ یہ وائرس دنیا کے 84 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے کتنے کیسز موجود ہیں

پاکستان میں اس وقت سندھ میں 3، اسلام آباد میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک کیس موجود ہے۔ حکومت نے ایران میں وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت پاک ایران بارڈر بند کررکھا ہے جبکہ چمن سے پاک افغان بارڈر بھی بند ہے۔اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کیلئے آئی ایم ایف کا بجٹ

واشنگٹن، کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے ماسک کی برآمدگی پر پابندی لگا دی ہے۔ آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر 50 ارب ڈالر کی امدادی رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا کے 13 ممالک میں اسکولز بند

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق وائرس کی وجہ سے 13 ملکوں میں اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے 29 کروڑوں بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔اس وائرس کی شدید نوعیت کے باعث گردے فیل ہوسکتے ہیں، نمونیا اور یہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

3 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

1 گھنٹہ
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے آئندہ 2 ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی شریوں کیلئے…

1 گھنٹہ
آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

بھارت میں ملیر کوٹلہ کے گوردوارہ صاحب ہا دا ناارا کے حکام روزانہ ایک ہزار کے قریب ضرورت…

20 گھنٹے
گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

تازہ ترین

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

5 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

4 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

3 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے