بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

سرجیکل ماسک کی قیمت کو پر لگ گئے

Tariq Tariq
113 Views 0 1 مہینہ
سرجیکل ماسک کی قیمت کو پر لگ گئے
Express
Posted at 27 فروری-2020

اسلام آباد۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد نہ صرف وقاقی بلکہ تمام صوبائی حکومتیں بھی اس مہلک بیماری کیخلاف متحرک ہو گئی ہیں مگر دو کیسز کے سامنے آتے ہی اسلام آباد د سمیت مختلف شہروں میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے ماسک کی قیمت پر فروخت سے روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد انتظامیہ نے ماسک کی قیمت پر فروخت سے روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ماسک زائد قیمت پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 کا دورانیہ دو ماہ ہو گا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے کارروائی کے دوران ای الیون میں میڈیکل سٹور پر چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

مذکورہ شخص پانچ روپے والا ماسک 120 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔ واضح رہے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اسلا م آباد اور راولپنڈی انتظامیہ میں ماسک ناپید ہونے کی وجہ سے یہ انتہائی مہنگے داموں پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ میں بھی کورونا وائرس خدشے کے پیش نظر ماسک کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ماسک کی مہنگے داموں فروخت سے متعلق شکایات پر انتظامیہ نے کارروائی شروع کر دی۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالے میڈیکل سٹورز اور ڈپوز کو سیل کیا جائیگا۔ کراچی میں بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق کے بعد لوگوں نے ماسک کی خریداری کیلئے میڈیکل سٹورز کا رخ کر لیا۔ ماسک نہ صرف مہنگے داموں فروخت ہو رہے بلکہ کئی جگہوں پر دستیاب بھی نہ تھے۔

ادھر کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں بیجا اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ وکلا تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے پیکٹ کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 450 روپے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

6 دن
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ…

لاہور۔ ماضی میں محکمہ تعلیم اور پولیس میں گھوسٹ ملازموں کی بھاری تعداد غیر قانونی آرڈرز پر بھرتی…

7 دن
گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ پھوڑ

کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ دنیا بھر کے 180 ممالک تک…

2 ہفتے
کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

اسلام آباد۔ کورونا وائرس پر ریلیف پیکج کا منگل کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان متوقع…

3 ہفتے
حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

5 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے