بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

ساحل سمندر پر ہستپالوں کا فضلہ کس نے پھینکا، وسیم اکرم کی اہلیہ چیخ اٹھیں

67 Views 0 2 ہفتے
ساحل سمندر پر ہستپالوں کا فضلہ کس نے پھینکا، وسیم اکرم کی اہلیہ چیخ اٹھیں
Twitter
Posted at 3 ستمبر-2019

کراچی۔ شہر قائد میں مون سون کے چوتھے سپیل نے ایک مرتبہ پھر تباہی مچا دی۔ کچرا کے ڈھیروں سے ایک مرتبہ پورے کراچی میں فضلہ پھیل گیا۔ سونے پہ سہاگہ ساحل سمندر پر ہسپتالوں کے بکھیرے فضلے کی تصاویر سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ نے ٹوئٹر پر شیئر کر دیں۔ دوسری جانب کل ہونیوالی بارش نے کراچی کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

آج پھر شہر قائد میں ابر کرم کا امکان ہے

کل پورے کراچی میں بارش کے بعد بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ ٹریفک پولیس جو لوگوں کے چالان کرنے میں پیش پیش دکھائی دیتی ہے مگر کل ب سڑکوں پر غائب پائی۔ کل زیادہ سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج پھر شہر قائد میں ابر کرم کا امکان ہے۔ ادھر سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم شہر قائد میں صفائی کی ناقص صورتحال پر پر سخت افسردہ ہیں۔

شنیرا اکرم کی ہسپتالوں کے فضلے کی نشاندہی پر انتظامیہ فوری حرکت میں آ گئی

ان کی جانب سے ساحل سمندر پر ہسپتالوں کے فضلے کی نشاندہی پر انتظامیہ فوری حرکت میں آ گئی۔ انہوں نے ساحل سمندر پر ہسپتالوں کے فضلے کی تصاویر ٹوئٹر پرشیئر کی تھیں جس پر انتظامیہ نے متاثرہ مقام پر دفعہ 144 نافذ کر کے لوگوں کو وہاں جانے روک دیا گیا۔

Courtesy Twitter

صحت ماہرین نے فضلے کی ساحل سمندر پر موجودگی کو خطرناک قرار دیکر اسے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ شہر قائد میں بارش کے نئے سپیل کے بعد کچرا کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔ سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا نے ساحل سمندر کی صورتحال کو خطرناک قرار دیکر شہریوں کو اس سے دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق تحقیق کی جا رہی ہے کہ ہسپتال کا فضلہ کس نے یہاں پھینکا۔

فضلہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔ سربراہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سکندر میمن کا کہنا ہے کہ فضلے کو یہاں سے نہ ہٹایا گیا تو ان سرنجز کو چھونے سے ایچ آئی وی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

مظفر گڑھ۔ شاہ جمال روڈ مونڈکا ہسپتال کے قریب مضر صحت دال کھانے سے ایک ہی گھر کے…

1 ہفتہ
باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

پشاور۔ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جو ایک مخصوص مچھر کے نتیجے میں لاحق ہوتا ہے۔ چند برس…

2 ہفتے
ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

پراگ۔ اسے سائنس کی دنیا کا عجوبہ کہا جائے یا قدرت کی کاریگری جسے سن کر نہ صرف…

2 ہفتے
مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں

لاڑکانہ۔ ایک دور میں لاڑکانہ کو پیپلز پارٹی کا قلعہ کہا جاتا تھا۔ پورے ملک کی توجہ کا…

2 ہفتے
لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے