بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

آپریشن زدہ بچوں میں آٹزم اور دماغی ڈس آرڈر 33 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ ریسرچ

95 Views 0 3 ہفتے
آپریشن زدہ بچوں میں آٹزم اور دماغی ڈس آرڈر 33 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ ریسرچ
Posted at 29 اگست-2019

لندن۔ معروف انٹرنیشنل جریدے ڈیلی میل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آپریشن سے پیدا ہونیوالے بچوں میں آٹزم اور اے ڈی ایچ ڈی کا خطرہ 33 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ یہ تحقیق 20 ملین بچوں کے کیسز سٹڈی کئے جانے کے بعد جاری کی گئی۔

یہ تحقیق 20 ملین بچوں کے کیسز سٹڈی کے بعد جاری

ریسرچ میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن زدہ بچوں میں آٹزم کا خطرہ 33 فیصد جبکہ انٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹویٹی ڈس آرڈر کا خطرہ 17 فیصد بڑھ جاتا ہے مگر سائنس دان اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر آپریشن پیدا ہونیوالے بچوں میں ڈس آرڈر کا سرے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ریسرچر نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ زچگی کے دوران ماں کی بچہ دانی میں بیکٹریا کا داخل ہونا یا نارمل برتھ کے دوران قدرتی دباؤ کا ردعمل دماغی گروتھ کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس تحقیق میں شامل نہ ہونے والے کئی ریسرچر کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پیدا ہونیوالے بچوں میں ایسے مخفی پہلو آٹزم کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سی سیکشن براہ راست آٹزم کا سبب نہیں بنتا اور والدین کو اس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔

آپریشن سے پیدا ہونیوالے بچوں کا آئیڈیل تناسب 10 سے 15 فیصد ہونا چاہئے

پچھلی تین دہائیوں کے دوران آپریشن سے پیدا ہونیوالے بچوں کی تعداد تین گنا ہو بڑھ گئی ہے۔ ہر پانچ پیدا ہونیوالے بچوں میں ایک آپریشن کے ذریعے پیدا ہوتا ہے۔ ریسرچر کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پیدا ہونیوالے بچوں کا آئیڈیل تناسب 10 سے 15 فیصد ہونا چاہئے۔

برطانیہ میں یہ شرح 25 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ سی سیکشن اکثر ماں اور بچے کو بچانے کیلئے کئے جاتے ہیں۔ مغرب میں کئی مائیں نارمل ڈلیوری کے بجائے آپریشن کو ترجیح دیتی ہیں۔ آپریشن سے پیدا ہونیوالے بچے اکثر الرجی، استھاما اور لیوکیمیا کا شکار ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

مظفر گڑھ۔ شاہ جمال روڈ مونڈکا ہسپتال کے قریب مضر صحت دال کھانے سے ایک ہی گھر کے…

1 ہفتہ
باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

پشاور۔ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جو ایک مخصوص مچھر کے نتیجے میں لاحق ہوتا ہے۔ چند برس…

2 ہفتے
ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

پراگ۔ اسے سائنس کی دنیا کا عجوبہ کہا جائے یا قدرت کی کاریگری جسے سن کر نہ صرف…

2 ہفتے
مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں

لاڑکانہ۔ ایک دور میں لاڑکانہ کو پیپلز پارٹی کا قلعہ کہا جاتا تھا۔ پورے ملک کی توجہ کا…

2 ہفتے
لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے