بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈاکٹروں کیلئے تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری

93 Views 0 3 ہفتے
نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈاکٹروں کیلئے تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری
Posted at 29 مئی-2019

لاہور۔ ڈاکٹر بلاشبہ ملک کا سب سے زیادہ پڑھا لکھا اور قابل طبقہ ہوتا ہے مگر پچھلے کئی سالوں سے مسلسل حالت جنگ میں ہے۔ ہر حکومت انہیں مسائل کے حل کی وقتی گولی دیتی ہے مگر وجوہات جوں کی جوں رہنے کی وجہ سے چند ماہ بعد وہ دوبارہ احتجاج شروع کر دیتے ہیں۔ اس سارے عمل میں بیچارے دور دراز سے آئے ہوئے مریض رُل جاتے ہیں۔

Courtesy Dunya Tv

سمری وزیراعلٰی عثمان بزدار کو بھجوا دی گئی ہے

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد کے پی کے ہسپتالوں کے ماڈل کو پنجاب میں بھی نافذ کرنے کی باتیں کرتی رہی ہے مگر جونہی اسے پنجاب میں نافذ کرنے کی کوشش کی ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے۔ اب حکومت پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 16 ارب روپے کا پیکیج رکھا ہے۔ تاکہ انہیں احتجاج سے باز رکھا جا سکے۔

تنخواہوں میں اضافے کیلئے 16 ارب روپے کا پیکیج

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھا دی جائیں گی۔ عدالت عظمٰی کے احکامات کی روشنی میں نئے مالی سال 2019-20ء کے دوران ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کیلئے سمری وزیراعلٰی عثمان بزدار کو بھجوا دی گئی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے بعد میڈیکل آفیسر کی تنخواہ ایک لاکھ 25 ہزار سے 38 ہزار روپے ہو جائے گی۔

پی جی ڈاکٹرز کی تنخواہ بڑھ کر 95 ہزار سے ایک لاکھ 10 ہزار ہو جائے گی۔ سینئر رجسٹرار کی تنخواہ بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار سے 20 ہزار ہو جائے گی۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ ایک لاکھ 30 ہزار سے 40 ہزار ہو جائے گا۔ پروفیسرز کی تنخواہ ایک لاکھ پچاس ہزار سے 70 ہزار تک ہو جائے گی۔ اس اضافے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے چالیس ہزار ڈاکٹر مستفید ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے