بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

08-April-2020

نوازشریف کے ذاتی معالج نے آج دل کے آپریشن کی تردید کر دی

Tariq Tariq
53 Views 0 1 مہینہ
Dunya
Posted at 24 فروری-2020

لندن۔ ئی نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تردید کر دی۔

شہباز شریف بڑے بھائی نوازشریف کے آپریشن کے بعد جلد وطن واپس آ جائیں گے

قبل ازیں آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پنجاب ن لیگ کے صدر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نوازشریف کا آج پریشن ہو رہا ہے اور شہباز شریف صرف آج کے دن کیلئے وہاں رکے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف بڑے بھائی نوازشریف کے آپریشن کے بعد جلد وطن واپس آ جائیں گے۔

اب سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی خبروں کی تردید کر دی۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ کارڈک کیتھرائزیشن اور کورونری انٹروینشن طے شدے پروگرام کے مطابق ہوں گے۔

ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔ نیک خواہشات کا اظہار کرنیوالوں کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف 19 نومبر 2019ء کو علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ وہاں ان کے مسلسل طبی ٹیسٹ اور طبی معائنہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

4 دن
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ…

لاہور۔ ماضی میں محکمہ تعلیم اور پولیس میں گھوسٹ ملازموں کی بھاری تعداد غیر قانونی آرڈرز پر بھرتی…

6 دن
گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ پھوڑ

کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ دنیا بھر کے 180 ممالک تک…

2 ہفتے
کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

اسلام آباد۔ کورونا وائرس پر ریلیف پیکج کا منگل کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان متوقع…

3 ہفتے
حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

تازہ ترین

انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں قرضوں پر اربوں روپے کی کرپشن کا…

قرضوں پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ رپورٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کا…

4 گھنٹے
انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں قرضوں پر اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کرکٹرز کے ملتوی ہونے…

3 گھنٹے
‏قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن ہوں گے

ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دیں…

کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سیاسی، سماجی اور دیگر نامور شخصیات طبی آلات، فنڈز ، راشن مہم…

2 گھنٹے
ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دیں گے

بل گیٹس کورونا کی ویکسین بنانے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرنے پرتیار

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرنے کیلئے…

1 گھنٹہ
بل گیٹس کورونا کی ویکسین بنانے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرنے پرتیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے