بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں

69 Views 0 2 ہفتے
لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں
Medical News Today
Posted at 5 ستمبر-2019

لاڑکانہ۔ ایک دور میں لاڑکانہ کو پیپلز پارٹی کا قلعہ کہا جاتا تھا۔ پورے ملک کی توجہ کا مرکز بھی ہوتا تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو لاڑکانہ کے کارکنوں اور حلقوں پر بھرپور توجہ دیتی تھیں مگر آج شاید بلاول بھٹو زرداری کے پاس بھی اپنے والدہ کے حلقے کیلئے وقت نہیں ہے۔

کہنے کو تو پچھلے 11 سال سے سندھ میں پی پی کی حکومت ہے مگر بھٹو خاندان کے آبائی حلقوں پر مشتمل لاڑکانہ کی صورتحال انتہائی خستہ حالی کی شکار ہے۔ ایڈز کے سینکڑوں کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

ایک ہفتے میں 100 افراد کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات

اب ایک ہفتے کے دوران لاڑکانہ میں 100 افراد کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ یہاں کے سرکاری ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کی دوا بھی دستیاب نہیں ہے۔ ان واقعات کا سندھ ہائیکورٹ نے سخت ایکشن لے لیا ہے۔

اس حوالے سے سندھ حکومت سے 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے کتوں کے کاٹنے اور لاڑکانہ میں اسکی ادویات نہ ہونے کیخلاف معاملے کو سندھ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

مظفر گڑھ۔ شاہ جمال روڈ مونڈکا ہسپتال کے قریب مضر صحت دال کھانے سے ایک ہی گھر کے…

1 ہفتہ
باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

پشاور۔ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جو ایک مخصوص مچھر کے نتیجے میں لاحق ہوتا ہے۔ چند برس…

2 ہفتے
ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

پراگ۔ اسے سائنس کی دنیا کا عجوبہ کہا جائے یا قدرت کی کاریگری جسے سن کر نہ صرف…

2 ہفتے
مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں، اصلاحاتی منصوبہ ہے۔ عمران خان

اسلام آباد۔ عوام کی صحت میں بہتری لانا وزیر اعظم کے ویژن کا اہم حصہ ہے مگر معاشی…

2 ہفتے
ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں، اصلاحاتی منصوبہ ہے۔ عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے