بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

جامعہ کراچی میں پہلی فارنزک ڈی این اے لیبارٹری تیار

82 Views 0 2 ہفتے
جامعہ کراچی میں پہلی فارنزک ڈی این اے لیبارٹری تیار
Posted at 8 اگست-2019

کراچی۔ سندھ حکومت بھی اب آہستہ آہستہ جدید ترقی کے عمل میں شامل ہو گئی ہے۔ خاص طور پر صحت کے شعبے میں اس کا کام دکھائی دینے لگا ہے۔ اب تازہ کام جامعہ کراچی میں صوبے کی پہلی فارنزک ڈی این اے سیرولوجی تجزیاتی لیبارٹری کا قیام ہے۔ یہ لیبارٹری رواں ماہ کام شروع کر دے گی۔ اس لیبارٹری میں پولیس افسران کے ساتھ لیب مجرموں کی نشاندہی اور تفتیش میں بھی مدد ملے گی۔

Courtesy faceBook

اب مجرموں کو پکڑ نا آسان ہو جائے گا

لیبارٹری کے قیام سے کئی سال پرانے کیسز حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اب نہ صرف مجرموں کو پکڑا آسان ہو جائے گا بلکہ مسخ شدہ لاشوں کی بھی جلد اور صحیح شناخت ہو سکے گی۔ شواہد کو اکٹھا کر کے محفوظ بنانے اور جائے وقوع سے حاصل ہونیوالے انسانی جسم کے ٹشوز، سر کے بال، ناخن جلد یا خون سمیت جسم کے دیگر اجزا کے نمونوں سے ڈی این اے ہو گا۔

تمام انٹرنیشنل سینڈرڈ کو پیش نظر رکھا گیا ہے

اس سے مجرموں تک رسائی ممکن ہو گی۔ لیبارٹری کی تیاری میں تمام انٹرنیشنل سینڈرڈ کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ لیب کیلئے جدید سازوسامان امریکہ سے منگوایا گیا ہے جس کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔ لیب میں بیک وقت 60 مجرموں کے نمونوں کے ڈی این اے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلی فزانزک لیبارٹری کے قیام سے صوبے میں مجرموں تک رسائی اور امن و امان کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے پاکستان میں پہلی بڑی فرانزک لیبارٹری میوہسپتال لاہور میں قائم کی گئی تھی۔ اب سندھ میں بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھانا ممکن ہو جائیگا۔

متعلقہ خبریں

خیبرپختونخوا میں پولیو قطرے نہ پلانا خطرناک معاملہ…

پشاور۔ خیبرپختونخوا میں کم عمر کو پولیو کے قطرے پلانے ایک خطرناک معاملہ بنتا جا رہا ہے۔ تازہ…

6 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں پولیو قطرے نہ پلانا خطرناک معاملہ بننے لگا

وزیراعظم کا نئے پولیو کیسز پر اظہار تشویش

اسلام آباد۔ تیسری دنیا کے ممالک میں پولیو جیسے مہلک مرض سے چھٹکارا پانے کیلئے عالمی ادارہ صحت…

3 دن
وزیراعظم کا نئے پولیو کیسز پر اظہار تشویش

مائیکروسافٹ کے بانی کی پولیو کے بڑھتے واقعات…

اسلام آباد۔ بل گیٹس کو دنیا کا امیر ترین شخص کہا جاتا ہے۔ قدرت نے اتنی دولت سے…

3 دن
مائیکروسافٹ کے بانی کی پولیو کے بڑھتے واقعات پر سخت تشویش

ہزاروں افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ…

راولپنڈی۔ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے۔ ایک مخصوص قسم کے مچھر سے پیدا ہونیوالی اس بیماری نے چند…

3 دن
چار ہزار افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے