بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

ایرانی نائب منسٹرہیلتھ بھی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو گئے

Tariq Tariq
49 Views 0 1 مہینہ
ایرانی نائب منسٹرہیلتھ بھی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو گئے
Express
Posted at 25 فروری-2020

تہران۔ ایران میں کوروناوائرس بے قابو ہونے کی خبریں بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس مہلک وائرس کی وجہ سے 50 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اب ایرانی نائب وزیر صحت میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

فرنچ خبررساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے ایرانی دارالحکومت تہران میں حکومت کے ترجمان علی ربیعی کے ساتھ کی جانیوالی پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیر صحت ”ارج بریرچی“ کئی بار کھانستے رہے جبکہ انہیں سخت پسینہ بھی آ رہا تھا۔

Courtesy Facebook

ایران کے شہر قم میں 50 ہلاکتوں کی تردید

پریس کانفرنس میں انہوں نے ایران کے شہر قم میں 50 ہلاکتوں کی تردید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خبر درست ہوئی تو مستعفی ہو جائیں گے۔ بعد ازاں سرکاری نیوز چینلز پر نائب وزیر صحت کا ویڈیو بیان بھی چلایا گیا جس میں انہوں نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تصدیق کر دی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میری ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میں نے خود کو علیحدہ کمرے میں بند کر لیا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ میرے فائنل ٹیسٹ میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب میرا علاج شروع کیا جا رہا ہے۔ نائب وزیر صحت نے اعلان کیا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اگلے چند ہفتوں میں اس خطرناک وائرس کیخلاف جنگ یقیناً جیت لیں گے لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ ایرانی عوام اس سے محتاط رہیں۔

اس وائرس کوہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ بعد ازاں ایرانی حکومتی ترجمان علی ربیعی نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس سے مرنیوالوں کی تعداد 15 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 95 تک پہنچ گئی۔ایران میں قم شہر کورونا وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس کے باوجود ایرانی حکام نے اس شہر کو سیل نہیں کیا۔ اس پر وزیر صحت سعید نماکی نے اپنی پالیسی کی وضاحت کی کہ قرنطینہ میں رکھنا ٹھیک نہیں یہ کافی پرانی طریقہ ہے۔

متعلقہ خبریں

کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ دنیا بھر کے 180 ممالک تک…

7 دن
کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

اسلام آباد۔ کورونا وائرس پر ریلیف پیکج کا منگل کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان متوقع…

2 ہفتے
حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

کورونا سے مرنیوالوں کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی ہدایت

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین سیمتعلق راہنمائی…

2 ہفتے
کورونا سے مرنیوالوں کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی ہدایت

میٹرو بس میں سفر کرنے کیلئے ماسک لازمی قرار

کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر لاہور میں میٹرو بس میں سفر کرنے کیلئے ماسک لازمی قرار…

2 ہفتے
میٹرو بس میں سفر کرنے کیلئے ماسک لازمی قرار

تازہ ترین

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

4 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

3 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

2 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے