بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

ایران سے آنیوالے 1213 زائرین کا سراغ نہ لگایا جا سکا

Tariq Tariq
47 Views 0 1 مہینہ
دو ہفتوں کے دوران ایران سے 764 افراد سندھ پہنچے
Dunya
Posted at 3 مارچ-2020

کراچی۔ شہر قائد میں وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں ائرپورٹ، سول ایوی ایشن، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے شریک ہوئے۔

دو ہفتوں کے دوران ایران سے 764 افراد سندھ پہنچے

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو ہفتوں کے دوران تفتان اور ائرپورٹ کے ذریعے ایران سے دو ہزار 535 زائرین پاکستان واپس آئے۔دو ہفتوں کے دوران ایران سے 764 افراد سندھ پہنچے۔ 557 افراد کو ٹریس کر کے گھرو ں میں ہی علیحدہ رکھا گیا ہے جبکہ ایک ہزار 213 افراد کو ٹریس کیا جا رہا ہے کہ وہ کہاں گئے؟

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ صوبائی ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ائرپورٹ اور دیگر مقامات پر آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے، مشتبہ آٹھ میں سے چھ افراد کے کوروناٹیسٹ منفی آئے جبکہ 2 کے نمونے آنا باقی ہے۔ قبل ازیں سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے 5 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوا لی گئی ہیں۔

وہ افراد جنہوں نے ایران اور چین کا سفر کیا ہو گا یا جن میں کورونا وائرس کی علامات ہوں گی ان کا ٹیسٹ کیا جائیگا۔ وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے مسئلے کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ایران سے آنیوالے افراد کے بچے سکول جاتے تومسئلہ سنگین ہو جاتا، اس لئے سکول بند کئے۔

واضح رہے پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے پانچ کیسز منظرعام پر آ چکے ہیں ان میں سے دو کا تعلق کراچی سے ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3000لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

6 دن
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ…

لاہور۔ ماضی میں محکمہ تعلیم اور پولیس میں گھوسٹ ملازموں کی بھاری تعداد غیر قانونی آرڈرز پر بھرتی…

7 دن
گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ پھوڑ

کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ دنیا بھر کے 180 ممالک تک…

2 ہفتے
کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

اسلام آباد۔ کورونا وائرس پر ریلیف پیکج کا منگل کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان متوقع…

3 ہفتے
حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے